- Writer: Mohammed Hussein Heikal
- Category: Islam
- Pages: 710
- Stock: In Stock
- Model: STP-2068
آپ ﷺ کی سیرت پر محدثین، مفسرین، مؤرخین، علماء و فضلاء، سیرت نگاروں اور دانشوروں کی بے شمار کتابیں عام مسلمانوں کے لئے موجود ہیں، جن کے مطالعے سے وہ سیرت مبارکہ سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ پیش نظر کتاب بھی اسی سلسلے کی ہے اور یہ ایک ایسے قلم کار کی تالیف ہے، جس کا تعلق عرب دنیا سے تھا وہ اپنی تحریروں کی وجہ سے پوری دنیا کے علمی و ادبی حلقوں میں معروف ہیں۔ عربی زبان کے ادیب، مفکر، مؤرخ، سیرت نگار اور صحافی ڈاکٹرمحمدحسین ہیکل کا نام عربی زبان و ادب میں سند کا درجہ رکھتا ہے۔ آپ مصر کے مشہور اخبار ’’الاحرام‘‘ کے ایڈیٹر تھے اور صحافتی مصروفیات کے ساتھ ساتھ آپ نے تالیفات و تصنیفات کا سلسلہ بھی جاری رکھا، چنانچہ آپ کی کئی کتابیں ہیں۔ جن میں سے ’’حیات محمد ﷺ‘‘ مقبول تالیف ہے۔ اس کتاب میں مؤلف نے یوں تو حضورنبی کریم ﷺ کی زندگی کو موضوع بنایا ہے، لیکن وہ صرف حالات و واقعات ہی لکھنے تک محدود نہیں رہے، بلکہ اس عہد کے عمومی اور تاریخی منظرنامے پر بھی نظر ڈالی ہے۔ حضوراکرم ﷺ کی بعثت سے آخری ایام تک کے حالات رقم کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام کے مخالفین اور مستشرقین کے ان الزامات اور مذہبی تعصّبات کا بھی مدلل جواب دیا ہے، جو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف تحریر کئے گئے اور بقول مترجم ’’ڈاکٹرمحمد حُسین ہیکل نے اپنی اس تالیف ’’حیاتِ محمد ﷺ ‘‘میں علمی نقطۂ نظر سے قرآن و احادیث کے ٹھوس اور مدلل جوابات دئیے ہیں اور کسی بھی مقام پر مستشرقین اسکالرز کی سیرت طیبہ پر لکھی ہوئی کتابوں میں غیرمصدقہ، بے بنیاد اور غیرمستند واقعات کی تردید کرتے وقت موصوف نے اخلاقِ حسنہ سے پہلوتہی نہیں کی
Book Attributes | |
Pages | 710 |