Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Heech - ہیچ

Heech - ہیچ
Heech - ہیچ
-25 %
Heech - ہیچ
Heech - ہیچ
Heech - ہیچ
Rs.1,350
Rs.1,800

اِس ناول کے مصنف انیس اشفاق کا تعلق تہذیبی شہر لکھنؤ سے ہے۔ انھوں نے اپنی تعلیم اوّل تا آخر اسی شہر سے حاصل کی اور 1983ء میں وہ یہیں کی دانش گاہ لکھنؤ یونیورسٹی کے شعبۂ اُردو میں لیکچرر کے مستقل عہدے پر فائز ہوئے۔ کوئی 32 برس درس و تدریس کی خدمات انجام دینے کے بعد 2012ء میں وہ پروفیسر اور صدر کی حیثیت سے سبکدوش ہوئے۔ انیس اشفاق اہم اور نامور ادیبوں کی علمی صحبتوں میں جوان ہوئے اور انھیں صحبتوں نے ان کی تخلیقی اور تنقیدی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا۔ تخلیق، تنقید اور تحقیق سے متعلق اب تک ان کی 25 کتابیں اور 300سے زائد مضامین شائع ہو چکے ہیں۔ اُن کی مشہور تنقیدی کتابوں میں ’’اُردو غزل میں علامت نگاری‘‘، ’’ادب کی باتیں‘‘، ’’بحث و تنقید‘‘، ’’ غزل کا نیا علامتی نظام‘‘ اور ’’غالب دنیائے معانی کا مطالعہ‘‘ شامل ہیں۔ انھوں نے تین بہت اہم ناول ’’دکھیارے‘‘ (2014ء)، ’’خواب سراب‘‘ (2017ء) اور ’’پری ناز اور پرندے‘‘ (2018ء) سپرد قلم کیے ہیں۔ ان تینوں ناولوں کو بر صغیر میں بڑی مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ ان کے افسانوی مجموعے ’’کتبے پڑھنے والے‘‘ کو بھی خاصی شہرت ملی ہے۔ 2016ء میں شائع کراچی سے متعلق اُن کے سفرنامے ’’درِ شہرِ دوستداراں‘‘ کو بھی ہند و پاک میں ہاتھوں ہاتھ لیا گیا۔ 2019ء میں ان کا شعری مجموعہ ’’ ایک نیزہ خونِ دل‘‘ کے نام سے شائع ہوا۔ انیس اشفاق نے مشہور ادیبوں سے متعلق مونو گراف بھی لکھے ہیں۔ حال ہی میں شائع اُن کی کتاب ’’نیّر مسعود: ہمہ رنگ ہمہ داں‘‘ کو ادبی حلقوں میں بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ ان کی تین کتابیں ’’سیدھی باتیں سادہ مطالب‘‘، ’’ادب کی باتیں‘‘ (دوسرا اضافہ شدہ ایڈیشن) اور ’’دریا کے رنگ : اردو مرثیے کے معنوی جہات‘‘ اشاعت کے لیے تیار ہیں۔ انیس اشفاق نے بہت سے قومی اور عالمی ادبی اجتماعات میں شرکت کی ہے۔ وہ بہت سے باوقار ادبی اداروں کے رکن ہیں اور انھیں ملک اور بیرونِ ملک کئی اہم ادبی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔

Book Attributes
Pages 364

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Tags: novel