Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Andhera Khawab - اندھیرا خواب

Andhera Khawab - اندھیرا خواب
Andhera Khawab - اندھیرا خواب
Rs.600

حجاب امتیاز علی کی تحریر رومانوی لطافتوں سے سجی ہوتی ہے اور ذہن میں وہ ایک ایسی خوش منظر دنیا بساتی ہیں کہ پڑھنے والے کو پھول مسکراتے، ہوائیں گنگناتی اور دھوپ بدن چومتی اور سرد چاندنی وجود کو بھگوتی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔
رومانویت کے ایسے لوازمات اس ناول میں بھی بدرجہ اتم موجود ہیں مگر جو بات اس رومان کو دلچسپ بناتی ہے وہ ہے مرکزی کردار صوفی کے نفسیاتی عوارض۔
اگر غیر رومانوی لفظوں میں کہا جائے تو یہ ایک نفسیاتی مریضہ کی داستان عشق ہے جس کے مرض کی جڑیں بچپن میں تشکیل شدہ لاشعور میں پیوست تھیں۔
صوفی کا باپ شرابی تھا جو نشے میں دھت، آنکھیں سرخ کیے، شراب کی بُو لیے گھر میں جب آتا تو پالنے میں پڑی دو سالہ بیٹی شراب کی بُو سے پہچان جاتی اور باپ کی توجہ کے لئے مچلنا شروع کردیتی مگر طلب تشنہ رہ جاتی جب ماں بیچ میں آ جاتی اور اپنے شوہر سے، جنہوں نے آپس میں محبت کی شادی کی تھی، تکرار شروع کردیتی۔
۔ ۔ ۔"خدا کے لئے میرا گلا گھونٹ دو اگر تمہیں مجھ سے محبت ہے تو۔ ۔ ۔" شوہر کہتا۔
تابوت میں آخری کیل صوفی کی تیسری سالگرہ کی رات ٹھونک دیا گیا جب اس کا باپ ہمیشہ کے لئے اسے انتظار میں چھوڑ جاتا ہے۔
ان تمام کیفیات کو صوفی کے لاشعور نے بچپن میں جذب کیا۔
رفتہ رفتہ ذہن سے یہ واقعات تو نکل گئے مگر لاشعور میں گُھلے احساسات اس کے ساتھ ساتھ چلتے رہے اور سن شباب میں اسے شراب کی مہک کسی اپنے کا احساس دلا کر شرابیوں کی اور ملتفت کرتی تھی مگر ان کی سرخ آنکھیں اسے ڈرا کر رکھ دیتیں تھیں اور اسی کشمکش میں اس کے ہاتھ اپنا گلا گھونٹنے لگتے تھے۔ ۔ ۔
اپنے منسوب ریحانی کی، جو اس سے بے حد محبت کرتا ہے، ذرا سی بے رخی یا دوری اسے اس وہم میں مبتلا کردیتی تھی کہ کوئی دوسری عورت اس کے محبوب کو اس تک نہیں پہنچنے دے گی (بچپن کی طرح!) اور اسے چھین لے جائے گی۔
ان حالات میں صوفی اور ریحانی کے درمیان کیا کچھ ہوتا ہے اور کس طرح روحی (صوفی کی کزن اور "باجی سب کچھ جانتی ہے!" قسم کی فلسفی لڑکی) اپنی سہیلی کو ان کیفیات سے باہر نکالنے کے لئے وعظ و کوشش کرتی رہتی ہے، اس پر پورا ناول ہے۔ چند دیگر کردار بھی ہیں مگر وہ بوتیک میں سجے روغنی پُتلوں کی سی حیثیت رکھتے ہیں۔
تکنیک کے اعتبار سے اس ناول کو طویل افسانہ کہنا شاید مناسب ہوگا۔ طوالت بھی ضرورت سے تھوڑی زیادہ لگی ہے تاہم بوریت کسی جگہ بھی محسوس نہیں ہوتی۔ کہانی سست روی کا شکار بھی ہو تو حجاب کا رومانویت میں ڈوبا قلم الف لیلوی منظرنگاری میں گم رکھتا ہے۔
ایک کم مشہور ادیبہ کا کم مشہور ناول (تین کی طاقت کے ساتھ)۔

Book Attributes
Pages 252

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good