Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Qeemat - قیمت

Qeemat - قیمت
-28 %
Qeemat - قیمت
Rs.1,400
Rs.1,950

قیمت جو پاکستانی  قوم ادا کر ہی ہے-

اس امر سے قطع نظر کہ”سوات کی جنگ“ ہم پر مسلط کی گئی یا ہماری اپنی کو تاہیوں کا نتیجہ تھی، یہ حقیقت عیاں ہے کہ اس کے پیچھے ایک مربوط حکمتِ عملی اور بیرونی قوتّوں کی پشت پناہی کار فرما تھی۔ اس لیے اس کا وسیع تر تناظر میں جائزہ لینا بہت ضروری ہے۔ اگرچہ یہ کتاب دریائے سوات کے مشرقی کنارے پر گلی باغ سے بحرین تک کے علاقے میں ایک پلٹن کی دو سالہ جنگ کے حالات و واقعات کا احاطہ کرتی ہے لیکن اس کے محرکات، عوامل اور عواقب کا تجزیہ نہ صرف اس غیر روایتی جنگ کی نوعیت اور پیچیدگی کو سمجھنے میں مدد کرتا ہے بلکہ اس میں مستقبل کی جنگی حکمتِ عملی ترتیب دینے کے لیے رہنما اصولوں کا ذکر بھی ہے۔ کیونکہ مستقبل کی پیش بینی اور پیش بندی قومی دور اندیشی کے تقاضوں کے عین مطابق ہے۔مصنف بریگیڈیئر عبدالرحٰمن تارڑ نے ایک کمانڈر کی حیثیت سے جنگ لڑی اور کئی معرکوں کے عینی شاہد بھی ہیں اور ایک اہم کردار جو فیصلہ سازی میں بھی شریک تھے۔ جس کی وجہ سے ”قیمت“ مشاہدات اور تجربات کا ایسا حسین امتزاج ہے جس میں درد مندانہ تنقید بھی ہے، کوتاہیوں کی نشاندہی اور عمومی رویّوں کا گلہ بھی۔ ساتھ ہی ساتھ کتاب میں دفاعِ وطن کے لیے قربانی کے جذبے کی بھر پور عکاسی بھی نمایاں ہے۔

Book Attributes
Pages 404

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good