عالم اسلام کی تاریخ پر ایک مجہتدانہ نظر
زیر نظر کتاب اسلام اور مغربی تہذیب کی تاریخ کا ایک پرمغز، بصیرت افروز چشم کشا تجزیہ جو9/11 کی واقعات کو زیر بحث لاتے ہوئے اسلامی تہذیب کی تاریخ پیش کرتا ہے جسے اچانک بعض اجنبی تصورات نے آگھیرا ہے اور اب وہ اپنی سمت درست کرنے کی جستجو میں ہے مصنف بتاتے ہیں ک..
جہاں تک میرے علم کا تعلق ہے اس موضوع پر اس نوعیت کی یہ پہلی کتاب ہے۔ کیونکہ میری نظر سے کوئی ایسی کتاب نہیں گزری جو پوری طرح ہر معاملہ پر خانہء کعبہ سے متعلق بحث کرتی ہو، البتہ بعض علماء نے تفسیر و حدیث و تاریخ کے سلسلہ میں کچھ باتیں لکھ دی ہیں۔ اس کتاب کے لکھنے سے میرا مقصد خانہء کعبہ کی مکمل تاریخ..
جادو کی تاریخ.
جادو کی تاریخ، اثرات اور دیگر اہم موضوعات پر مدلل تحریر-
مصنف: سی۔جے۔ایس تھامسن.
ترجمہ: محمد احسن بٹ.
اس کتاب میں مصنف نے جادو کی ابتداء اور ارتقاء کا حال بیان کیا ہے۔ قدیم مصر، یونان، بابل، عرب، چین، ہند اور معاصر امریکہ و یورپ میں جادوگری کی پراسرار رسموں کا احوال لکھا ہے۔..
مختلف تہذیبوں اور مذاہب میں تصور شیطان کا تحقیقی جائزہ - شیطان کا تصور تمام تہذیبوں، قدیم و جدید مذاہب، ہمارے ادب، مصوری، شاعری، حتی کہ فلسفہ اور سائنس میں بھی سرائیت کیا ہوا ہے۔ لیکن اس کی بہترین تفہیم صوفیا نے فراہم کی ہے۔ وہ خدا یعنی نیکی کی طرح شیطان یعنی برائی کو بھی انسان کی ذات کا حصہ سمجھتے ..
انسان کے سب سے بڑے خوف کا ثقافتی، سائنسی اور نفسیاتی مطالعہ.
موت کو انسان نے ہمیشہ ایک ہی انداز میں نہیں لیا۔ اب عموماً موت کی وجہ معلوم ہوتی ہے، جبکہ پچاس برس پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا۔ اسی طرح آرٹ، فلسفہ، ادب، ثقافت وغیرہ میں بھی موت کا مفہوم اور اظہار بدل گیا ہے۔ مگر بنیادی فلسفہ کافی حد تک ..
فرشتوں کی تاریخ
یہودیت، عیسائیت، اسلام اور دیگر مذاہب کے مختلف تصورات کا انتہائی دلچسپ معلوماتی اور تحقیقی جائزہ-
اگرچہ فرشتوں کا تصور ہماری روزمرہ زبان، ضرب المثال، محاوروں اور شاعری کے علاوہ آرٹ میں بھی موجود ہے، لیکن اردو زبان میں اس کے حوالے سے کوئی جامع تحریر موجود نہیں۔حالانکہ تینوں بڑ..
علم و مذہب، تہذیب و تمدن، ملک و سلطنت، ہر مہذب قوم کا سرمایہ حیات ہیں اور انھیں چیزوں کی ترکیب و امتزاج سے ہر قوم کا تاریخی مواد تیار ہوتا ہے۔ اس بنا پر ہر متمدن قوم اپنا تاریخی سرمایہ اپنے ساتھ لاتی ہے اور اپنے وجود کے ساتھ ساتھ اس کو محفوظ رکھتی ہے۔ وہ اپنے مواد کی تیاری اور پختگی میں کسی مؤرخ کی..
”مجھے کیوں نکالا!“ پاکستان میں نوازشریف کی تین حکومتوں میں فوج کے ساتھ ان کے تعلقات پر بحث ہے، وہیں یہ کتاب سول ملٹری تعلقات پر حقائق وتحقیق کی بنیاد پر ایک دلچسپ دستاویز بھی ہے۔یہ کتاب نوازشریف کے تین بار اقتدار سے نکالے جانے کا تاریخی مطالعہ بھی ہے اور مشاہدہ بھی۔یہ ایک کہانی ہے آٹھ آرمی چیفس کے س..
یہ کتاب"سیاست نامہ"‘ ایرانی نثری ادبیات کی چند شاہکار کتابوں میں شمار کی جاتی ہیں۔"’’سیاست نامہ"‘ میں اسلام میں ملحدانہ فرقوں اور ان کی بیخ کنی کرنے والے بادشاہوں کا بھی ذکر ہے۔
یہ کتاب اقتدار کی غرض و کیفیات سے متعلق ہے اور سلاجقۂ کبیر کے متعلق ایک سند کا درجہ رکھتی ہے۔..
”تاریخ و تہذیب ِ ہند“ اپنے موضوع پر دنیا کی ایک مستند تصنیف ہے۔ فرانسیسی مورخ گوستاف لوبون کی یہ کتاب ("The Civilisations of India")اب سے ایک صدی سے زائد عرصہ پیشتر 1887ءمیں لکھی گئی۔ اس کے بعد یہ دنیا کی مختلف زبانوں میں ترجمہ ہوکر شائع ہوئی۔ سرزمین ِ ہند ہزاروں سال سے مختلف تہذیبوں کو جنم دی..
ششی تھرور نے ۲۰۱۵ میں اپنی آکسفرڈ کی تقریر کے ذریعے اور بعدازاں اسی کی کتابی تفسیر کے ذریعے جس جاندار و جامع انداز میں ردِ استعماری دلائل پیش کئے اس نے عالمی جنوب میں بالخصوص اور دنیا بھر میں بالعموم ردِ نوآبادیاتی تحریک کو مزید توانا کیا اور قارئین کے لئے نوآبادیاتی دجل کے پردوں کو چاک کیا..
حکیم ناصر خسرو چوتھی صدی ہجری کا شاعر، ادیب، فلسفی، سیّاح اور دانش ور تھا۔ یہ سات سالہ سفرنامہ قارئین کو خراسان سے لے کر عراقِ عجم، آذربائیجان، آرمینیہ، شام، فلسطین اور عراقِ عجم کی سیر کراتا ہوا حرمین طیبین کی ارضِ پاک پر لے جاتا ہے۔ مقامات کی قدم بہ قدم رودادِ سفر حکیم نے بیان کر کے ایک تاریخ کو..