- Writer: Habib Akram
- Category: History Books
- Pages: 350
- Stock: In Stock
- Model: STP-3465
- ISBN: 978-969-731-1-125
زیر نظر کتاب " ہم، طالبان اور افغانستان" میں آپ کو کوئی رجز ملے گا نہ کوئی نوحہ، کیونکہ یہ قاری کی رائے پر منحصر ہے کہ واقعات کی ترتیب اس پر کیا اثر ڈالتی ہے۔ دوسرا اہم نکتہ جو میں اس کتاب کے قارئین کے گوش گزار کرنا چاہتا ہوں وہ بس اتنا ہے کہ یہ کتاب کسی مورخ کی لکھی ہوئی تاریخ نہیں بلکہ افغانستان میں عوامی سطح پر میرے ذاتی مشاہدات اور صاحبان معاملہ سے بالمشافہ گفتگو کے بعد صحافیانہ انداز میں افغانستان کے سیاسی واقعات کا بیان ہے۔ ہاں چند جگہوں پر ایسا ضرور ہوا ہے کہ ان واقعات کے اثرات پر گفتگو ہوئی ہے لیکن واقعات کو ربط میں رکھنے کی ہر ممکن کوشش میں نے اپنے تئیں مسلسل کی ہے۔ اس کتاب میں اخذ کردہ بعض نتائج کو جزوی یا کلی طور پر رد یا قبول بھی کیا جا سکتا ہے لیکن مجھے یہ اصرار ضرور ہے کہ پاکستان کا تصور افغانستان کے بغیر مکمل نہیں اور افغانستان کو پاکستان کے بغیر سمجھنا ممکن نہیں ہے۔
آخر طالبان کے پاس وہ کون سی طاقت ہے کہ بیس برس کی مسلسل جنگ بھی افغان معاشرے سے ان کے اثرات ختم نہیں کر سکی؟ کیا طالبان محض ایک پشتون تحریک ہیں یا سارے افغانستان میں انہیں ایک جیسی پذیرائی مل رہی ہے؟ پاکستان اور طالبان کے درمیان کیا رشتہ ہے؟ کیا واقعی پاکستان کے مفادات طالبان کے استحکام سے وابستہ ہیں؟ یہ کتاب انہی سوالوں کے جواب تلاش کرنے کی ایک کوشش ہے۔
Book Attributes | |
Pages | 350 |