اس عظیم الشان کارنامے کا تمام کریڈٹ مصنف ڈاکٹر ریاض احمد ریاض کو جاتا ہے۔ اگر وہ اپنی پی ایچ ڈی کے لیے یہ موضوع انتخاب کر کے اس پر اتنی محنت نہ کرتے تو نہ جانے ’’لبِ ساقی پر صلا‘‘ اور کتنے دن رہتی۔ ہمارے کیسے کیسے بڑے مشاہیر کتنے بڑے بڑے کام کر کے تمام ہوئے مگر اب ان پر کام کرنے والے نظر نہیں آتے۔ ..
....ابن انشا ء کے دونوں خطوط مل گئے ہیں،خیال تھا ان کی فوٹو کاپیاں آپ
کو بھیجوں گا لیکن وہ اس قدر مدھم نکلی ہیں کہ پڑھی ہی نہیں جا سکتیں ،
لہٰذا اوریجنل خطوط بھیج رہا ہوں۔ ان خطوط میں میرے لیے مرحوم کی شاباش کا
عنصر غالب ہے۔ اس پہلو سے شاید یہ آپ کی کتاب کے قابل نہ ہوں، بہرحال حکم
کی تعمیل..