- Writer: Saeed Ahmad Buzdar
- Category: History Books
- Pages: 224
- Stock: In Stock
- Model: STP-12456
دنیا میں ترقی و پُر آسائش زندگی کی جستجو میں یونیورسٹیاں ہمیشہ مشعلِ راہ کی طرح رہنمائی کرتی ہیں۔ یونیورسٹیوں کا کام صرف تعلیم یافتہ افراد پیدا کرنا نہیں ہوتا بلکہ وہ ممالک کی سیاسی، سماجی، معاشی اور مالی ترقی میں بھی اپنا حصہ ڈالتی ہیں اور ان ممالک کی جی ڈی پی کا بڑا حصہ یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل طلبا کی کوششوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔ وطنِ عزیز کی ترقی کے لیے بھی یونیورسٹیوں کو اس انداز اور جذبے سے چلانے کی ضرورت ہے۔ یونیورسٹیوں کے استحکام کے لیے ان کو چلانے والوں کی ذہنی وسعت اور علمی پختگی بہت اہم ہوتی ہے ۔ مبارکباد کے مستحق برادرم پروفیسر ڈاکٹر سعید بزدار کا دلچسپ اسلوب میں یہ علمی کارنامہ ’’علم کی راہداریاں‘‘ قابلِ داد و تحسین ہے کہ انھوں نے پاکستان میں یونیورسٹیوں کو ایک نئی اور جدید سمت میں چلانے کے لیے دنیا کی دس غیر معمولی یونیورسٹیوں کا مطالعہ پیش کیا ہے۔
پروفیسر میریٹوریس ڈاکٹر یوسف خشک (سابق چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان، پرو وائس چانسلر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور)
ڈاکٹر سعید بزدار سے میرا بہت پرانا تعلق ہے۔ وہ ایک سائنس دان، محقق اور استاد ہیں جنھیں دُنیا کی بہترین درس گاہوں سے تعلیم و تربیت کا موقع ملا۔ ڈاکٹر صاحب نے جہاں اپنے شعبۂ تدریس میں اہم مقالات لکھے وہاں انھوں نے اپنی مادرِ علمی کے لیے اس کتاب کی صورت میں نذرانہ پیش کیا۔ دُنیا کی دس بہترین یونیورسٹیوں کی تاریخ صرف معلومات میں اضافہ ہی نہیں بلکہ وہ مشعلِ راہ بھی مہیا کرتی ہے جو علم کے راستے میں چلنے والوں کو درکار ہے۔ ڈاکٹر سعید بزدار چونکہ خود ایک معلّم اور منتظم ہیں، لہٰذا اُن کی نظر سے اِن تدریسی اداروں کا مطالعہ ایک Reference Book کی حیثیت رکھتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ یونیورسٹی کے اساتذہ کے لیے یہ تصنیف گراں قدر ہو گی۔ مجھے یہ بھی خوشگوار حیرت ہے کہ ایک سائنس کا استاد بھی اُردو تحریر میں سلاست اور معنی آفرینی کا حامل ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال
(سابق پرنسپل قائدِ اعظم میڈیکل کالج ، بہاول پور)
Book Attributes | |
Pages | 224 |