Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

India Wins Freedom : Sachai Kitni - انڈیا ونز فریڈم - سچائی کتنی؟

India Wins Freedom : Sachai Kitni - انڈیا ونز فریڈم - سچائی کتنی؟
New -17 %
India Wins Freedom : Sachai Kitni - انڈیا ونز فریڈم - سچائی کتنی؟
Rs.1,000
Rs.1,200

مولانا ابوالکلام آزاد، تحریکِ آزادی کے سرگرم رہنما اور اس کے مختلف مراحل کے شاہد بھی تھے اور کئی تاریخی واقعات کا حصّہ بھی رہے۔ وہ بھارت سے انگریز اقتدار کی بے دخلی کے تو پُرجوش داعی تھے، مگر انہوں نے تقسیمِ ہند کی کُھل کر مخالفت کی۔ ان کا خیال تھا کہ ہندو اور مسلمان مل کر حکومت چلا سکتے ہیں۔مولانا آزاد1935ء سے 1946ء تک انڈین نیشنل کانگریس کے صدر رہے۔ یہ سیاسی طور پر ایک ہنگامہ خیز دَور تھا، جس میں بھارت کے مستقبل کے فیصلے ہو رہے تھے۔
انہوں نے اس عرصے کے حالات و واقعات اور اپنے مشاہدات ’’انڈیا ونز فریڈم‘‘ کے نام سے قلم بند کیے۔ تاہم، ان کی خواہش پر، ان کے تحریر کردہ30صفحات ان کی وفات کے 30برس بعد، اس کتاب کا حصّہ بنائے گئے۔ مولانا آزاد کی اس کتاب کے مختلف زبانوں میں تراجم ہو چُکے ہیں، جب کہ اس کتاب کے حق اور مخالفت میں لکھی گئی کتب کی بھی ایک طویل فہرست ہے۔ پیشِ نظر کتاب میں بھی جیسا کہ عنوان سے ظاہر ہے،’’انڈیا ونز فریڈم‘‘کا تنقیدی جائزہ لیا گیا ہے۔
یہ مصنّف کی سات سالہ محنتِ شاقہ کا نتیجہ ہے اور ان کے بقول’’ کتاب ہر باب، ہر باب کا ہر ہر پیرا، ہر پیرے کی ہر سطر، بلکہ ہر لفظ اور شوشہ تک غور طلب ہے۔‘‘ مصنّف کا دعویٰ ہے کہ مولانا آزاد نے اپنی کتاب میں واقعات درست طور پر پیش نہیں کیے اور انہوں نے اپنا یہ دعویٰ ثابت کرنے کے لیے جو تاریخی شواہد پیش کیے ہیں، انہیں نظر انداز کرنا ممکن نہیں۔ 48صفحات پر مشتمل اشاریےنے کتاب سے استفادہ آسان کر دیا ہے۔

Book Attributes
Pages 500

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good