- Writer: Aqeel Abbas Jafari
- Category: Politics Books
- Pages: 128
- Stock: In Stock
- Model: STP-12772
اسکندر مرزا کا دور پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دور ہے ۔ یہی وہ دور ہے جب آٹھ نو برس کی جد و جہد کے بعد پاکستان کو اپنا پہلا آئین میسر آیا اور پھر اسی دور میں یہ آئین منسوخ ہوا اور ملک میں پہلا مارشل لا نافذ ہوا ۔ ملک میں وزرائے اعظم کی تبدیلی روز کا معمول بن گئی اور ملک سیاسی استحکام سے دور ہوتا چلا گیا۔
اسکندر مرزا نے معزولی کے بعد دور جلا وطنی میں اپنی یادداشتیں رقم کیں۔ یہ یادداشتیں ان کے اہل خانہ کی وساطت سے پاکستان پہنچیں۔ 1976ء میں برادرم اشرف شاد نے ان کا اردو ترجمہ کیا اور 27 مارچ 1976ء سے 19 جون 1976ء کے دورانیے میں اسکندر مرزا کی یہ یادداشتیں 13 اقساط میں بائیں بازو کے مقبول سیاسی جریدے ہفت روزہ معیار کراچی میں شائع ہوئیں ۔ چند برس پیش تر جب مجھے ان میں سے دس گیارہ اقساط دست یاب ہوئیں تو میں نے اشرف شاد کی اجازت سے بقیہ قسطوں کی تلاش شروع کی اور جب ڈاکٹر جعفر احمد کی مدد سے وہ اقساط بھی فراہم ہوگئیں تو اس کتاب کی اشاعت کا ڈول ڈالا گیا۔ میں جناب اشرف شاد کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے اسکندر مرزا کی یاد داشتوں کے اس ترجمے کی کتابی شکل میں اشاعت کی اجازت مرحمت فرمائی ۔
۔
عقیل عباس جعفری
Book Attributes | |
Pages | 128 |