Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Islam Say Pehly - اسلام سے پہلے

Islam Say Pehly - اسلام سے پہلے
-13 %
Islam Say Pehly - اسلام سے پہلے
Rs.650
Rs.750

اس کتاب کا مرکزی مقصد یہ دکھانا ہے کہ احیائے اسلام سے قبل عریبیہ مغربی ایشیاء کے ثقافتی اثرات سے کٹا ہوا ملک نہیں تھا، اور نہ ہی یہ مشرق قریب میں اپنے پڑوسیوں کی سیاسی اور سماجی زندگی سے لا تعلق تھا. اسلام نے الگ تھلگ صحرائی قبائل کے درمیان ظہور نہیں پایا تھا، بلکہ یہ مغربی ایشیاء کی مذہبی زندگی کی ترقی کے ساتھ پوری طرح مربوط تھا. عربی زبان و ادب کی تاریخ میں سبعہ معلقات کو اپنی ادبی، فنی اور لسانی خوبیوں کے باعث امتیازی حیثیت حاصل ہے.

یہ سات منظوم شاہکار، ادبی دنیا میں ہمہ گیر شہرت اور قبول عام حاصل کر چکے ہیں. یہ عرب کے دور جاہلیت (قبلِ اسلام) کے مشہور، بلند پایہ شاعروں کی فکرِ رسا، اور زورِ طبع کی دین ہیں. سبعہ معلقات میں عام فنی و شعری محاسن کے علاوہ عربوں کی تہذیب و معاشرت، رسم و رواج، معاشی مسائل، جنگ و جدال کے حالات، سب کچھ موجود ہے۔ یہ اپنی فنی خوبیوں، لسانی رعنائیوں اور غیر معمولی اثرات کے باعث آبِ زر سے لکھوا کے خانہ کعبہ کے اندر آویزاں کیے گئے تھے. اس اعتبار سے یہ دورِ لجاہلیت کی تاریخ کا اہم مآخذ بھی ہیں.

اسلام سے پہلے. جاہلی عرب معہ سبعہ معلقات. تاریخی اور تجارتی روابط، سماجی اور ادبی روایات کے تناظر میں.

مصنف ڈی لیسی اولیری.

ترجمہ یاسر جواد۔ امیر حسن نورانی.

Book Attributes
Pages 335

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Tags: translated