Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Islami Nizam Zindagi - اسلامی نظام زندگی اور اس کے بنیادی تصورات

Islami Nizam Zindagi - اسلامی نظام زندگی اور اس کے بنیادی تصورات
-25 %
Islami Nizam Zindagi - اسلامی نظام زندگی اور اس کے بنیادی تصورات
Rs.600
Rs.800

ایک عرصہ سے ایک ایسی کتاب کی ضرورت محسوس کی جا رہی تھی جس میں اِسلامی نظام کے جملہ پہلوئوں پر مختصر مگر جامع طور پر روشنی ڈالی گئی ہو اور جو ایک عام آدمی کو ذہنی اور فکری طور پر اِسلام پر مطمئن کر دے۔ چنانچہ اسی مقصد کے پیش نظر مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ کے مشورہ سے یہ کتاب شائع کی گئی ہے۔ اس میں مولانا محترم کے اُن تمام مضامین اور تقاریر کو یک جا جمع کر دیا گیاہے جو ’’اِسلامی نظامِ زندگی‘‘ کی فکری بنیادوں سے بحث کرتے ہیں۔ یہ کتاب مندرجہ ذیل مباحث پر مشتمل ہے:

(۱)توحید و رسالت اور زندگی بعد موت کا عقلی ثبوت۔ (۲)سلامتی کا راستہ۔ (۳)اِسلام اور جاہلیت۔ (۴)دینِ حق۔ (۵)اِسلام کا اخلاقی نقطہ نظر۔ (۶)تحریکِ اِسلامی کی اخلاقی بنیادیں۔ (۷)بنائو اور بگاڑ۔ (۸)جہاد فی سبیل اللہ۔ (۹)شہادتِ حق۔ (۱۰)مسلمانوں کا ماضی، حال اور مستقبل۔ (۱۱)اِسلام کا نظامِ حیات۔

اس مجموعے میں آپ کو ہستی ٔباری تعالیٰ، توحید، رسالت اور آخرت کے برحق ہونے پر ایسے دلائل ملیں گے جو جدید ذہن کو اپیل کریں اور دل میں اتر جائیں۔ نہایت مضبوط عقلی دلائل سے اِسلام کا ’’دینِ حق‘‘ ہونا ثابت کیا گیا ہے۔ اس میں اِسلام کا فلسفۂ اخلاق، فلسفۂ تاریخ اور نظریۂ جہاد بڑے دل نشیں انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ اِسلام کے نظامِ زندگی کا ایک جامع اورمختصر نقشہ بھی پیش کر دیا ہے تاکہ ایک نظر میں اُس نظام کا ایک جامع تصوّر سامنے آ جائے جو اِسلام برپا کرنا چاہتا ہے۔

Book Attributes
Pages 328

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Tags: islam