- Writer: Sajida Naheed
- Category: Islam
- Pages: 373
- Stock: In Stock
- Model: STP-2268
- ISBN: 978-969-662-161-4
اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے انسان کو مادہ وروح کا مرکب بنایا ہے اور اس کی دونوں قسم کی ضروریات کی تکمیل کا بھرپور سامان کیا ہے، مادی خوراک کی فراوانی کے ساتھ ساتھ اس کے لیے روحانی غذا کی بہم رسانی کا انتظام فرمایا ہے۔ آسمانی ہدایت اور وحیٔ الٰہی کے نزول کا اہم مقصد انسان کو اخلاقی فضائل سے مزین اور رذائل سے پاک کر کے روحانی بالید گی عطا کرنا ہے تاکہ وہ اس خلدِبریں کا مستحق ہو سکے جو اللہ تعالیٰ کی رضا مندی کا آخری اور اہم مظہر ہے۔ زیرِ نظر تالیف (وَعَجِلْتُ إِلَيْكَ رَبِّ لِتَرْضَیٰ) اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں نفس کی بُری خصلتوں اور رذائل سے نجات پانے کے لیے عملی تدابیر تجویز کی گئی ہیں۔ یہ بات واضح ہے کہ اصلاحِ نفس کا کام علمی و نظری سے زیادہ عملی مشق کا تقاضا کرتا ہے، اس لیے مؤلفۂ کتاب نے عملی پہلوؤں پر زیادہ توجہ مرکوز کی ہے اور یہی چیز اس کاوش کو انفرادیت کا درجہ دلاتی ہے۔ کتاب میں تجویز کردہ عملی مشق کو بروئےکار لا کر اللہ کی توفیق ونصرت سے اصلاح و تربیتِ نفس کا کٹھن مقصد حاصل کرنے میں بڑی مدد لی جا سکتی ہے۔
Book Attributes | |
Pages | 373 |