- Writer: Aamir Sohail
- Category: Islam
- Pages: 432
- Stock: In Stock
- Model: STP-13315
شریعت اسلامی کے بنیادی مآخد عربی زبان میں ہیں لہذا قرآن وسنت اور شریعتِ اسلامیہ پر عبور حاصل کرنےکا واحد ذریعہ عربی زبان ہے۔ اس لحاظ سے عربی سیکھنا اور سکھانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے ۔ لیکن مسلمانوں کی اکثریت عربی زبان سے ناواقف ہے جس کی وجہ سے وہ فرمان الٰہی اور فرمان نبوی ﷺ کو سمجھنے سے قاصر ہیں ۔ حتی کہ تعلیم حاصل کرنے والے لوگوں کی اکثریت سکول ،کالجز ،یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل اسلامیات کے اسباق کو بھی بذات خود پڑھنے پڑھانے سے قا صر ہے ۔دنيا كي سب سے بڑی اسلامی مملکت پاکستان دنیا کے نقشے پر اس لیے جلوہ گر ہوئی تھی کہ اس کے ذریعے اسلامی اقدار اور دینی شعائر کا احیاء ہوگا۔ اسلامی تہذیب وثقافت کا بول بالا ہوگا اور قرآن کی زبان سرزمین پاک میں زند ہ وتابندہ ہوگی۔مگر زبان قرآن کی بے بسی وبے کسی کہ ارض پاکستان میں اس مقام پر پہنچ گئی ہے کہ دور غلامی میں بھی نہ پہنچی تھی۔علماء ومدارس کی اپنی حدتک عربی زبان کی نشرواشاعت کے لیے کوششیں وکاوشیں قابل ذکر ہیں۔ لیکن سرکاری طور پر حکومت کی طرف کماحقہ جدوجہد نہیں کی گئی۔ زیر تبصرہ کتاب " لسان القرآن عربی کے بنیادی قواعد" محترم جناب عامر سہیل کی مرتب شدہ ہے۔جوکہ قرآن فہمی کے لیے عربی زبان سکھانےکی بہترین کاوش ہے ۔مرتب موصوف قرآن فہمی کی کلاسز میں خو د عربی زبان پڑہاتے ر ہے ۔ان کے طریقہ تدریس کو بڑی مقبولیت حاصل ہوئی تو انہوں نے فہم قرآن کے طلباء کے لیے عربی زبان سیکھنے کے بنیادی قواعد کوکتابی صورت میں مرتب کیا ہے ۔تاکہ طلباء وطالبات اس سے آسانی مستفید ہوسکیں۔آمین۔
Book Attributes | |
Pages | 432 |