Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Israel Mein Yahoodi Bunyad Parasti - اسرائیل میں یہودی بنیاد پرستی

Israel Mein Yahoodi Bunyad Parasti - اسرائیل میں یہودی بنیاد پرستی
-23 %
Israel Mein Yahoodi Bunyad Parasti - اسرائیل میں یہودی بنیاد پرستی
  • Category: Politics Books 
  • Pages: 208
  • Stock: In Stock
  • Model: STP-12402
Rs.650
Rs.840

Jewish fundamentalism in Israel کا اردو ترجمہ زیر نظر کتاب ’’اسرائیل میں یہودی بنیاد پرستی‘‘ دو یہودی مصنفین کی تحقیقی اور معلوماتی کتاب ہے۔ جناب اسرائیل شحاک اور نارٹن میزونسکی کی مشترکہ کاوش ہے۔ اسرائیل شحاک پولینڈ میں اپنی والدہ کے ہمراہ ایک نازی کیمپ صرف اس بنیاد پر قید کردئیے گئے کہ وہ یہودی تھے، اس وقت اُن کی عمر دس سال تھی۔ بعد میں وہ اسرائیل میں آباد ہوگئے۔ اسرائیل شحاک بنیادی طور پر آرگینک کیمسٹری کے پروفیسر تھے، مگر وہ اسرائیل میں انسانی حقوق، فلسطینی حقوق اور صیہونیت کے خلاف ایک طاقتور آواز بن کر ابھرے۔ انہوں نے یہودیت کی تین ہزار سالہ تاریخ پر بھی ایک کتاب لکھی۔ اسرائیلی صیہونی انہیں ’’اسرائیل دشمن‘‘ قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے تحقیق، منطق اور دلائل کی بنیاد پر اپنے قلم کو استعمال کیا۔ یہ کتاب اپنے موضوع کے حوالے سے اُن کی اور شریک لکھاری نارٹن میزونسکی کی ایک نادر تحریر ہے۔ اردو میں ایسی کتابیں کم ہی شائع ہوئی ہیں جو ان حقائق سے ہمیں قریب کردیتی ہیں جن کا اردو زبان جاننے والے قاری تصور بھی نہیں کرسکتے۔ ’’اسرائیل میں یہودی بنیاد پرستی‘‘ کا ہر صفحہ بلکہ ہر سطر علم ومعلومات سے لبریز ہے اور ہمیں ان حقائق سے آگاہ کرتی ہے کہ اسرائیلی ریاست وسیاست میں صیہونی بنیاد پرستوں کا کتنا اثرورسوخ ہے۔ ایسے ایسے حقائق کہ پڑھنے والا دنگ رہ جاتا ہے۔ اس حوالے سے یہ کتاب علم و معلومات کا نادر خزانہ ہے۔ اردو زبان میں تحقیقی ترجمے کی صورت میں یہ نایاب معلومات کا ذخیرہ ہے۔ جناب اسرائیل شحاک اور نارٹن میزونسکی نے تحقیق کی بنیاد پر جس طرح اس کتاب میں اکٹھا کرکے ہم لوگوں تک پہنچایا، یہ اپنی جگہ شان دار تحقیقی کام تو ہے ہی، اس کے ساتھ ایک عظیم کارنامہ بھی ہے۔

Book Attributes
Pages 208

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Tags: politics