- Writer: Krishan Chander
- Category: Novels
- Pages: 80
- Stock: In Stock
- Model: STP-2163
پیش نظر ناول ”جب کھیت جاگے“ اس اعتبار سے کرشن کی سب سے اہم کہانی ہے کہ اس میں پندرہ سولہ سال کے بعد وہ کسان نئی شان سے واپس آیا ہے جس نے انتہائی بے چارگی کے عالم میں پریم چند کے ناول ”گئودان“ میں دم توڑا تھا۔ اب یہ بے بس اور مصیبت زدہ کسان نہیں ہے۔ بلکہ وہ بہادر چھاپہ مار ہے جو اپنی اور تمام کسانوں کی بے بسی اور مصیبت کو ختم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے۔ یہ باشعور، ہوش مند اور منظم کسان ہے جو دھرتی کی کوکھ سے ایک تناور اور مضبوط درخت کی طرح اُگا ہے اور انقلاب و بغاوت کی تیز و تند ہوائوں میں جھوم جھوم کر گیت گا رہا ہے۔ آپ جب اس کہانی کو پڑھیں گے تو راگھورائو کی رُوح آپ کے سینے میں آ جائے گی۔ یہی اثر آفرینی ہے اور کرشن اس فن کا سب سے بڑا جادوگر ہے۔ آج کے ادیب کا کام یہ ہے کہ وہ ظالموں کی بزدلی کی گواہی اور مجاہدوں کی عظمت اور شہیدوں کی پاکیزگی کی شہادت دے اور کرشن نے اپنے فرض کو بڑی دیانتداری سے پورا کیا ہے۔
Book Attributes | |
Pages | 80 |