
- Writer: Wajahat Masood
- Category: Urdu Adab
- Pages: 284
- Stock: In Stock
- Model: STP-14324
جلا وطن کی مناجات
وجاہت مسعود 1966ء میں پیدا ہوئے۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے بی۔اے اور پنجاب یونیورسٹی سے انگریزی زبان و ادب میں ایم۔اے کیا۔ برطانیہ کی لیڈز یونیورسٹی سے انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی اور یورپی قانون میں ایل۔ایل۔ایم کی سند حاصل کی۔ 1994ء میں جمہوری کمیشن برائے انسانی ترقی کی بنیاد رکھی۔ پاکستانی دیہات میں بارہ برس انسانی حقوق کی تعلیم کا فرض ادا کیا۔ پیشہ ورانہ طور پر تدریس اور صحافت سے منسلک ہوں۔ مسلک وہی ’’ترک رسوم‘‘ اور خواب وہی ’’انسان کے نقش پا کی وسعت کا۔‘‘
ایں قافلہ عمر عجب می گزرد! صحافت کے شعبے میں اعلی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی طرف سے 2015 ء میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا گیا۔
وجاہت مسعود کے باکمال کالم نویس ہونے میں، زبان و بیان پر عبور ہونے کے علاوہ جن عوامل کا دخل ہے ان میں اُن کا تاریخ ، سیاست اور ادب کا وسیع مطالعہ، تاریخی حوالوں تک دسترس اور ایک حیران کن یادداشت کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔(آئی۔ اے رحمن )
جب پاکستان میں تمام مکالمے بند ہو جائیں گے اور سب جگہ ذہن کی موت کا ایک سا راگ الاپا جائے گا تو وجاہت مسعود کی تنہائی مکمل ہو جائے گی۔ لیکن اگر ریاست کے نظریے کے زوال کے بعد جمہوری عمل کے ذریعے نئی سچائیاں قومی ذہن کو بیدار کر دیں تو وجاہت مسعود کی بغاوت تسلیم شدہ بیان ٹھہرے گی۔ لیکن اس سے پہلے آزادی کا مفہوم حق انحراف ہی سے واضح ہوتا ہے اور وجاہت مسعود کے انحراف کی مدت ابھی ختم نہیں ہوئی۔(خالد احمد)
ان تحریروں کی دو خوبیاں عمدہ نثر اور متین انداز بیان ہیں اور یہ خوبیاں پاکستان کی اردو صحافت سے قریب قریب رخصت ہو چکی ہیں۔(اجمل کمال)
وجاہت مسعود کی تحریر کا خاصہ یہ ہے کہ یہ قاری کے ذہنی افق کو وسیع تر کرتی ہے۔(عارف وقار)
کتاب: جلا وطن کی مناجات
مصنف : وجاہت مسعود
Book Attributes | |
Pages | 284 |