- Writer: Muhammad Iqbal Diwan
- Category: Novels
- Pages: 450
- Stock: In Stock
- Model: STP-3082
محمداقبال دیوان کی عمربیوروکریسی میں کٹی۔لیکن وہ اس کانِ نمک میں نمک
نہیں ہوئے۔وہ خود اپنے بارے میں لکھتے ہیں کہ ’’ایک عمرسرکاری ملازمت کی
تہمت اٹھانے کے بعدحال ہی میں رہاہواہوں۔والدِمحترم کے
کاروبارکوٹھکراکرملازمت اختیارکرتے وقت والدہ ماجدہ سے وعدہ کیاتھاکہ
عمربھرایساکام نہیں کروں گاجس سے اسلام یاکسی غریب یاپاکستان کوہزیمت
اٹھانی پڑے۔اللہ کاشکرہے کہ یہ وعدہ وفاہوا۔
ریٹائرمنٹ کے بعدمحمداقبال دیوان نے تحریرسے رشتہ جوڑا۔انہیں ادبی
منظرپرنمودارہوئے چند برس ہی گزرے ہیں۔اس دوران انہوں نے دوناول اورایک
ناولٹ اورافسانوں پرمبنی مجموعہ لکھ ڈالے۔ایسالگتاہے کہ ان کاقلم رکنے والا
نہیں اوران کے تخیل کی اُڑان دورتک ہے۔ کیا خوب طرز تحریر ہے۔ ایک منفرد
اسلوب جسے قلم کی جادو نگاری بھی کہاجا سکتا ہے۔ ان کی تین کتابیں ایک
بیوروکریٹ کے تجربات کا نچوڑ ہیں۔حقیقی کرداروں پرمشتمل سچے واقعات کو
افسانوی رنگ اوراپنے بے مثال اسلوب میں اس طرح پیش کیاہے کہ قاری تحریرکے
سحر کا شکار ہوئے بغیر نہیں رہتا۔محمداقبال دیوان نے آپ بیتی کے رنگ میں
جانے پہنچانے اورحقیقی کرداروں کوافسانوی انداز میں اپنے دوناولوں میں پیش
کیا۔پہلا ناول ’’جسے رات لے اُڑی ہوا‘‘ اور دوسرا ’’وہ ورق تھادل کی کتاب
کا‘‘ ہے۔اورکچھ اس انداز میں کہ حقیقت کوافسانے سے جداکرنا ممکن نہیں
۔دونوں ناولوں کی سب سے بڑی خوبی ریڈایبل ہونا ہے۔اسی وجہ سے دونوں کتابوں
کے دوسے زیادہ ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں۔وہ روایتی قسم کے فکشن نگار نہیں ہیں
۔ان کی تمام تحریروں میںقدیم اورجدیدکاعجیب امتزاج پایا جاتا ہے۔ قدرے الف
لیلوی اندازبیان ،قصہ درقصہ ،رنگ ڈھنگ اور ساتھ تھوڑی سے دورِحاضر کی سنسنی
خیزی کے ساتھ انوکھی نثرقاری کو کتاب شروع کرنے کے بعد ختم کئے بغیرنہ
چھوڑنے پرمجبورکردیتی ہے ۔ ان کی تحریرمیں بہت کچھ ہے ۔سنسنی،تحیر،کشت
وخون، دل فریب حسینائیں،دل پھینک عاشق، اہلِ دل، اہلِ بصیرت،اہل ِ
معرفت،لائق اور نالائق بیورو کریٹ، اونچی فضاؤں میں اُڑنے والے ارب
پتی،اسمگلر،دربدرپھرنے والے کنگلے،ان پڑھ مگرچالاک لوگ،جاسوس،دہشت
گرد،کرائے کے قاتل،جان لینے والے،جان دینے والے۔یہ ناول اورافسانے
کیاہیں،ناول کا بہروپ ہیں اورافسانے پاکستان کاحیرت کدہ اوربھول بھلیاں
ہیں۔
Book Attributes | |
Pages | 450 |