Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Kala Pani - کالا پانی

Kala Pani - کالا پانی
Kala Pani - کالا پانی
Rs.500

2 مئی 1864ء کو عدالت میں جج کی آواز گونجی:

’’مولوی محمد جعفر!!‘‘

تم بہت عقلمند، ذی علم اور قانون دان، اپنے شہر کے نمبردار اور رئیس ہو، تم نے اپنی ساری عقلمندی اور قانون دانی کو سرکار کی مخالفت میں خرچ کیا۔ تمہارے ذریعے سے آدمی اور روپیہ سرکار کے دشمنوں کو جاتا تھا۔ تم نے سوائے انکار بحث کے کچھ حیلتاً بھی خیرخواہی سرکار کا دَم نہیں بھرا اور باوجود فہمائش کے اس کے ثابت کرانے میں کچھ کوشش نہ کی۔ اس واسطے تم کو پھانسی دی جاوے گی۔ میں تم کو پھانسی پر لٹکتا ہوا دیکھ کر بہت خوش ہوں گا۔

مولوی محمد جعفر نے بے خوف کہا: ’’جان لینا اور دینا خدا کا کام ہے، آپ کے اختیار میں نہیں ہے۔ وہ ربّ العزت قادر ہے کہ میرے مرنے سے پہلے تم کو ہلاک کر دے۔‘‘

تاریخ گواہ ہے…مولوی محمد جعفر کی پیشین گوئی سچ ثابت ہوئی اور جج اگلے چند روز میں دنیا سے سدھار گیا۔

Book Attributes
Pages 146

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good