- Writer: Muhammad Hafeez Khan
- Category: Urdu Adab
- Pages: 350
- Stock: In Stock
- Model: STP-2484
- ISBN: 978-969-662-262-8
اقتباس:
خود ماہین نے بھی اتنے کم دنوں میں اتنے زیادہ ٹھکانے
اور اتنے زیادہ مرد بدلے کہ اُسے عورت کے مزاج میں دخیل پردیسی پن اور عدم
تحفظ کی وجوہات سمجھ میں آنے لگی تھیں۔ ہر نئی جگہ اور ہر نئے مرد سے بہت
کم وقت میں جڑت کا وصف عورت کو شاید اِسی پردیسی پن اور عدم تحفظ کے ردِ
عمل میں عطا ہوا ہو گا کہ جو مردوں کے نزدیک بےوفائی سے عبارت ہے۔ ذیشان
بھی اگرچہ تمام راستہ خاموشی سے سگریٹ پیتا رہا تھا مگرماہین کو گاڑی سے
نیچے اُتارنے کے بعد واپس آواز دے کر سمجھانا نہیں بھولا تھا کہ اگر زندہ
رہنا چاہتی ہے تو پولیس سے بچ کر رہے ورنہ اُس کے خلاف درج ہو چکے کیس کا
نتیجہ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ بس وہی ایک لمحہ تھا کہ جب ذیشان کے چہرے کی
سفاکیت ذرا سی ماند پڑی لیکن نجانے کیوں ماہین کو اُس کا یہ رُوپ اچھا نہ
لگا۔ وہ اُس کے ہاتھوں پولیس مقابلے میں اُس کی اکاونویں مقتول ہونے کو تو
تیار تھی مگر اُس کے چہرے کی سفاکیت کے ماند پڑنے پر کسی صورت بھی راضی
نہیں تھی۔ وہ پہلی نظر ہی میں جان چکی تھی کہ اِسی سفاکیت اور اِسی کڑک
دھڑک کے نتیجے میں تو ذیشان کی ستواں ناک برچھی بن کر عورتوں کے دل میں
اُتر جایا کرتی تھی۔
Book Attributes | |
Pages | 350 |