Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Kehror Paka Ki Nelman - کہروڑ پکا کی نیلماں

Kehror Paka Ki Nelman - کہروڑ پکا کی نیلماں
-31 %
Kehror Paka Ki Nelman - کہروڑ پکا کی نیلماں
Rs.550
Rs.800

اگر آپ کو نفسیات (Psychology), جنس (Sex) اور سیاست (Politics) سے دلچسپی ہے تو کہروڑ پکا کی نیلماں سے بہتر سر دست اور کوئی کتاب نہیں۔ ناول کے یہی تین بڑے حوالے ہیں۔ اگر صرف ان تین موضوعات پر ناول میں سے جملے نکال کر ان کی درجہ بندی کی جائے تو بحث و تمحیص کے لیے اچھا خاصا مواد سامنے آ جائے گا۔

اس کے علاؤ ناول پاکستانی معاشرے میں مڈل کلاس سے ایک دم اوپر آنے والوں اور ایلیٹ کلاس مرد و خواتین کے راز ہائے روز و شب کا دلنشین پیرائے میں بیان کرتا ہے جن کے لیے سول و ملٹری بیوروکریسی اپنے مقاصد نکالنے بطور سیڑھی سہارا دینے اور آگے لے جانے ہر دم مستعد و تیار کھڑی ملتی ہے۔ اس طرح سے ملک اور ارد گرد ماحول میں سے کئی ایک کردار نظروں میں گھوم جائیں گے جن پر ناول کے کرداروں کا شبہ ہو سکتا ہے۔ نگری نگری گھومتی داستان کا خمیر سرزمین پاکستان سے اٹھایا گیا ہے۔

آہستہ آہستہ بڑھنے والی کہانی کے تفصیلی جزئیات میں تیز رفتاری بڑی جاندار ہے اس طرح کہ ہر واقعے کو جواز فراہم کیا گیا ہے یوں کہ آغاز سے اختتام تک کہانی پر مصنف کی گرفت کمزور نہیں پڑتی بلکہ کبھی کبھی تو ایسے لگتا ہے کہ ان کرداروں میں سے یہیں کہیں مصنف خود موجود ہیں لیکن تعین کرنا آسان نہیں ہے۔ ناول پڑھنے کے بعد نہ صرف یہ کہ متذکرہ بالا عنوانات پر دل و دماغ میں پلنے والی کئی ایک الجھنیں خود بخود حل ہوتی دکھائی دیتی ہیں بلکہ معلومات عامہ میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔
 افسروں اور سیاست دانوں کے معاشقوں پر مبنی ایک وارداتِ قلبی کا احوال۔ اس کے جملہ کردار، شعبہ جات، سرکاری محکمے اور واقعات خالصتاً افسانوی ہیں۔ ان کا اپنے زمان و مکان سے جُڑے اصل کرداروں سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔ جیمزبانڈ کے خالق مصنف آئن فلیمنگ برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی سِکس اور ہالی ووڈ پوری سی آئی اے کو اگر اپنی فلموں میں شامل کرسکتے ہیں تو جان لیں کہ مذکورہ افراد کے عہدے، طوراطوار اور مقامات اس کہانی کے حوالے سے محض زیبِ داستاں کے لیے استعمال ہوئے ہیں۔ ان کا اصل افراد اور واقعات سے کوئی تعلق نہیں۔

Book Attributes
Pages 272

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good