Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Train to Pakistan (Urdu Edition)

Train to Pakistan (Urdu Edition)
-25 %
Train to Pakistan (Urdu Edition)
Rs.600
Rs.800

’’ٹرین ٹو پاکستان‘‘ کا موضوع دورانِ تقسیم ہند و پاکستان کے فسادات ہیں۔ ناول پنجاب کے ایک گائوں منوماجرا کے گرد گھومتا ہے جس کی بیشتر آبادی سِکھ ہے اور ان کے مزارعہ مسلمان ہیں۔ سکھوں کے دل میں کوئی جذبۂ منافقت نہیں مگر کچھ اشتعال پسند انہیں زبردستی اشتعال کی راہ پر گامزن کر دیتے ہیں۔ مسلمانوں کو پہلے کیمپ میں بھیجا جاتا ہے جہاں سے انہیں ایک ٹرین سے پاکستان لے جایا جانا ہے۔ فسادی ایک منصوبہ بناتے ہیں کہ ٹرین میں مسلمانوں کا قتل کر دیا جائے کیونکہ پاکستان سے جو ٹرینیں آتی ہیں اس میں ہندو اور سکھ کٹے ہوئے ہوتے ہیں۔ منصوبے کے مطابق کھمبے سے بندھے آہنی رسے کو نیچے گرایا جانا ہے جس سے ٹرین کی چھت پر بیٹھے ہوئے مسافر از خود ختم ہو جائیں گے۔ ٹرین کی رفتار میں کچھ دھیما پن آنے سے باقی مسلمانوں کو بھی ختم کر دیا جانا تھا۔ جس رات اس منصوبے پر عمل ہونا ہے اُس سے کچھ دیر پہلے دو ملزموں کو جیل سے رہا کر دیا جاتا ہے۔ ان میں ایک جگت سنگھ ہے جو دس نمبری بدمعاش ہے، اسے تھانے میں حاضری دینی پڑتی ہے۔ دوسرا اقبال سنگھ جس کے نام کی بنا پر یہ شبہ ہو گیا تھا کہ وہ مسلمان ہے۔ وہ ایم اے پاس ہے۔ حالات کی ناگواری کو دونوں محسوس کرتے ہیں۔ اقبال سنگھ ذی علم اور دانش ور ہے لیکن ضمیر کو آسودہ کرنے کے لیے وہ شراب نوشی میں مداوا ڈھونڈ لیتا ہے۔ دس نمبری جگا پھر سے جگت سنگھ بن جاتا ہے۔ اندھیرا ہونے کے بعد وہ گرنتھی سے درخواست کرتا ہے کہ اسے گوربانی سنائے۔ اس کے بعد وہ سگنل کے کھمبے پر چڑھ کر آہنی رسّے کو کاٹنے میں مصروف ہو جاتا ہے۔ نیچے سے گولیاں چلتی رہتی ہیں مگر مرنے سے پہلے وہ رسّے کو کاٹ دیتا ہے اور گاڑی بغیر کسی نقصان کے گزر جاتی ہے۔ ناول کے مطالعے کے بعد آپ خوشونت سنگھ کے طرزِ نگارش کی داد تو دیں گے ہی، لیکن یہ کافی نہیں۔ بہترین داد یہ ہو گی کہ ہم اپنے دل کو ٹٹولیں، کسی نہ کسی گوشے میں جگت سنگھ ضرور چھپا ہو گا، جس طرح وہ دس نمبری جگّے کے دل میں چھپا ہوا تھا۔ اگر ہمارے دلوں میں چھپا ہوا یہ جگت سنگھ بیدار ہو جائے تو موجودہ ماحول کی سب تلخیاں ازخود ختم ہو جائیں گی-

Book Attributes
Pages 240

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good