-25 %
Kodra - کودرا
- Writer: Rashid Shaz
- Category: History Books
- Pages: 239
- Stock: In Stock
- Model: STP-11863
Rs.1,350
Rs.1,800
کودرا ( فارسی فال کے اساطیر قلعہ میں گیارہ دن، شیعہ سنی مفاہمہ پر ایک تقلیب انگیز روداد)
گیارہ دنوں کا یہ سفر نامہ ہماری گیارہ صدیوں کی تاریخ سے مملو ہے۔ تیسری، چوتھی صدی ہجری میں امتِ واحدہ کی باقاعدہ تقسیم کا سانحہ پیش آیا۔ مسلمان شیعہ، سنّی، اسمٰعیلی، اباضی جیسے طائفوں میں بٹ گئے۔ تب سے اب تک صدیاں گزریں، نہ جانے کیوں یہ سمجھ لیا گیا ہے کہ مسلمانوں کو اب قیامت تک اسی نظری خانہ جنگی کے ساتھ جینا ہے۔
یہ محض ایک خدائی انتظام ہے کہ بورل کے اساطیری قلعہ میں راوی کی ملاقات علی کودرا سے ہوتی ہے۔ کودرا ایک غیر معمولی شخصیت ہیں، انتہائی بیدار مغز اور دلِ پُرسوز کے حامل۔ وہ بیک وقت شیعہ بھی ہیں اور سنّی بھی۔ ان کی اسکٹزوفرینک (schizophrenic) ذات میں بیک وقت مختلف شخصیتیں رہتی ہیں۔ وہ کبھی سنّی نقطہء نظر کے وکیل بن جاتے ہیں اور کبھی 'اہلِ بیت' کی محبت میں سنّیوں کو برا بھلا کہنے لگتے ہیں۔ بسا اوقات انہیں خود پتہ نہیں ہوتا کہ یہ سب کیا ہو رہا ہے۔ ان کی بائی پولر بلکہ ملٹی پولر شخصیت مختلف فرقہ وارانہ شناختوں کی آماجگاہ بن گئی ہے۔ کودرا گہرے آدمی ہیں، بلا تکان سوچتے ہیں اور سچ پوچھئے تو اسی فکرِ مسلسل نے انہیں اسکٹزوفرینیا کے عارضے میں مبتلا کر دیا ہے۔
یہاں آپ کی ملاقات ان اصحاب سے بھی ہوتی ہے جو فی الاصل قلعہ میں موجود نہیں ہیں۔ شیعہ عالم شیخ حسن فولادی اور سنّی عالم شیخ الحذیفی کی نوک جھوک اور مناظرانہ گفتگو سے قاری کے قلب و نظر پر حیرت و استعجاب کے جھٹکے لگتے ہیں۔
بورل کی مجلسوں میں کبھی دل ڈوبتا ہے، ایسا لگتا ہے کہ اب اصلاحِ احوال کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی اور کبھی تابناک مستقبل کی شاہراہ روشن دکھائی دیتی ہے۔ تاریخ و تعبیر کی اتباع میں گیارہ صدیاں ضائع ہو گئیں، اب تجربے نے بتا دیا ہے کہ وحی کی مشایعت کے بغیر ہم کامران نہیں ہو سکتے۔
اس کتاب کے مطالعہ کے دوران فرقہ وارانہ منافرت کی دیواریں گرتی معلوم ہوتی ہیں۔ شاید یہ پہلی تصنیف ہے جو شیعہ یا سنّی موقف کو احق ثابت کرنے کے بجائے دونوں ہی کو پوری شدت سے مسترد کرتی ہے اور بتاتی ہے کہ فرقوں کی بقا دراصل اسلام کی موت ہے۔
کودرا ( فارسی فال کے اساطیر قلعہ میں گیارہ دن، شیعہ سنی مفاہمہ پر ایک تقلیب انگیز روداد)
Book Attributes | |
Pages | 239 |