- Writer: Pran Nevile
- Category: History Books
- Pages: 229
- Stock: In Stock
- Model: STP-11333
- ISBN: 978-969-23173-6
صدیوں تک لاہور تجارتی قافلوں، لوٹ مار کرنے والے گروہوں اور دولت و طاقت کے حصول کے لئے نکلنے والےفاتحین کی توجہ کا مرکز رہا۔ دانشور، تاریخ دان اور اس شہر سے گزرنے والے قافلے اس کی آب و تاب طنطنے اور شکوہ و سطوت سے مسحور ہو جاتے۔ مغل دارالحکومت کے طور پر اس کے شباب کے دنوں میں ایک کہاوت اکثر سنائی دیتی تھی کہ "اصفہان اور شیراز دونوں مل کر بھی آدھے لاہور کے برابر نہیں ہیں" ممتاز انگریز شاعر ملٹن (Milton) نے "پیراڈائز لوسٹ" میں لاہور کو ان شہروں میں شمار کیا ہے جن کا نظارہ آدم نے جنت کے کوہستان پر کھڑے ہو کر کیا۔
ایک اور مشہور شاعر تھامس مور (Thomas Moore) آپنے کلاسیکی شہکار"لالہ رخ" میں ان محسوسات کا اظہار کرتا ہے۔"مختلف مقامات اور گنبدوں کے درمیان زندگی کی گہما گہمی، طمطراق اور لاہور کے رنگین میناروں نے مل کر اسے مسحور کن مقام بنا دیا ہے" روڈ یارڈ کپلنگ (Rudyard Kipling) جو لاہور میں پروان چڑھا اور بچپن میں زمزمہ (توپ) کے ارد گرد کھیلتا رہا، نے اپنی تحریروں کے ذریعے لاہور کو لازوال شہرت بخشی۔
فہرست ابواب۔
1 آؤ انارکلی میں خریداری کو چلیں۔
2 ٹھنڈی سڑک پر تانگے کی سیر۔
3کھیل اور تفریح کے اوقات۔
4 بو کاٹا۔
5 گھر کی چھت پر رومانس۔
6 فضل..... لاہور کا سب سے بڑا دلال۔
7 ہیرا منڈی کے ٹھاٹھ۔
8 رنڈووں کی الجھن۔
9 عورتوں کی بدلتی دنیا۔
10 سینما جانا۔
11 کے ایل سہگل کا دورہ لاہور۔
12 زندہ ناچ گانا۔
13 دادا گیر، گویے، ملنگ اور گداگر۔
14 معجزاتی دوائیں اور جنسیات پر کتابیں۔
15 کھانا پینا۔
16 طبقہ اور لباس۔
17 طلبہ اور اساتذہ۔
18 مسافر اور ڈرائیور۔
19 جواری، شرط باز اور گھڑسوار۔
20 زمانہ جنگ۔ ( گزرے زمانے کے گیت، گورنمنٹ کالج لاہور)
Book Attributes | |
Pages | 229 |