- Writer: Maxim Gorky
- Category: Novels
- Pages: 448
- Stock: In Stock
- Model: STP-1306
- ISBN: 978-969-917-358-9
گورکی کا ناول ’’ماں‘‘ انقلاب سے پہلے کے رُوس کے اس دور کی عکاسی کرتا ہے جب انقلاب آزادی، مساوات اور انسانی حقوق کے لیے جدوجہد ہو رہی تھی۔ اس دور کو گورکی نے ’’ماں‘‘ میں ہمیشہ کے لیے زندہ جاوید کر دیا ہے۔ اس دور میں نچلے طبقے کے افراد کن حالات سے گزر رہے تھے، ان کی زندگیاں کتنی پُرصعوبت، اذیت ناک اور ناقابلِ برداشت ہو چکی تھیں اور اس دور میں وہ انقلاب، انصاف اور مساوات کے لیے جدوجہد کر رہے تھے، ’’ماں‘‘ کا ایک ایک لفظ اس دور کی سچّی تصویر پیش کرتا ہے۔
’’ماں‘‘ میں گورکی نے اس دور کے رُوس کی ایسی مکمل اور سچّی تصویریں پیش کی ہیں کہ ہمیں رُوس کا وہ پورا عہد اس ناول میں دکھائی دینے لگتا ہے۔ گھروں میں مزدوروں کی جو حالت ہے اور فیکٹریوں میں ان کا جو حشر ہو رہا تھا، اس کی سچّی تصویریں ہمیں ’’ماں‘‘ میں ملتی ہیں۔ گورکی کی اشتراکی حقیقت نگاری محض فوٹوگرافی نہیں ہے بلکہ اس دور کے انسانوں کے تمام احساسات اور عمل اور ردّعمل کو ہم ان صفحات میں دیکھ سکتے ہیں۔
’’ماں‘‘ کی ایک اور ادبی حیثیت بھی ہے۔ ادب میں مقصدیت پر یقین رکھنے والے اس سلسلے میں ایک بات پر متفق ہیں کہ گورکی ادب میں مقصدیت کا سب سے بڑا حامی اور مفکر تھا اور ادب میں مقصدیت کی سب سے باکمال تخلیق ’’ماں‘‘ ہے۔ گورکی کا ناول ’’ماں‘‘ جہاں ادب میں مقصدیت کی سب سے اہم نمائندہ تخلیق کی حیثیت رکھتا ہے وہاں اس کی تاریخی اہمیت بھی ہے۔ یہ رُوس کے ایک خاص عہد کی سب سے سچّی اور مکمل تصویر بن گیا ہے۔ ایک عہد کی سب سے سچّی انسانی دستاویز!
Book Attributes | |
Pages | 448 |