-25 %
Mabad Jadediat - مابعد جدیدیت : ثقافتی صورتحال، فلسفہ اور تنقیدی تھیوری
- Writer: Arshad Mehmood Haadi
- Category: Urdu Adab
- Pages: 224
- Stock: In Stock
- Model: STP-13688
Rs.1,500
Rs.2,000
"مابعد جدیدیت: ثقافتی صورتحال، فلسفہ اور تنقیدی تھیوری" شائع ہو چکی ہے۔
اس دیدہ زیب کتاب کے ساتھ ساتھ اس کتاب کا موضوع بھی اسکالرز کی دلچسپی کا ہے۔ کوشش کی گئی ہے کہ آسان اور سہل انداز میں تفہیم کی جائے۔ عام طور پر اردو تنقید میں مابعد جدید صورتحال کا ادراک کرنا، اُن احباب/ اسکالرز کے لیے قدرے مشکل امرہے، جن کی اس شعبے میں بالخصوص ثقافتی مطالعات میں دلچسپی کم کم ہوتی ہے۔ عام طور پر کسی ایک نظریے کی بے جا مخالفت یا حمایت بھی اس کی وجہ ہو سکتی ہے۔ کسی بھی صورتحال کے پس منظر سے ناواقفیت بھی اس مسئلے کی وجہ ہے۔ بہرحال اس مسئلے کو پیش نظر رکھتے ہوئے، اس کتاب میں یہ کوشش کی گئی ہے کہ اردو میں مابعد جدیدیت کی ثقافتی صورتحال، فلسفے اور تنقیدی تھیوری کے اہم قضایا کو الگ الگ ان کی اساسی تفہیمات کے ساتھ پیش کیا جائے، تاکہ اسکالرز کو سمجھنے میں آسانی ہو۔
ڈاکٹر اورنگ زیب نیازی صاحب نے اس کتاب کے حوالے سے بہت اہم رائے دی ہے، جسے کتاب میں شامل کیا گیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں:
"اس طرح کے مطالعات میں لکھنے والا بالعموم تقابل و موازنے کی راہ پر چل پڑتا ہے مگر خوشی کی بات ہے کہ مصنف نے مابعد جدیدیت کی اساسی فکر کو ہی مرکز میں رکھتے ہوئے اپنے مطالعات پیش کیے ہیں۔ یہ کتاب انھوں نے صاف ذہن (Clarity of mind) سے لکھی ہے اور بلا وجہ کے کسی مابعد جدیدیت مخالف رویے کا شکار نہیں ہوئے... امید ہے کہ یہ کتاب اردو میں مابعد جدید تنقید کی تفہیم اور اس کے رواج اور فروغ کو سمجھنے کے لیے بہت اہم ثابت ہوگی۔"
Book Attributes | |
Pages | 224 |