Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Mobi Dick - موبی ڈک

Mobi Dick - موبی ڈک
-29 %
Mobi Dick - موبی ڈک
  • Writer: Herman Melville
  • Category: Drama 
  • Pages: 502
  • Stock: In Stock
  • Model: STP-9711
  • ISBN: 978-969-562-968-0
Rs.850
Rs.1,200

بات یہ ہے کہ مجھے آپ سے ایک دو باتیں کہنی ہیں ۔ پہلی بات یہ کہ معلوم تاریخ سے یہ بات ہم تک پہنچی ہے کہ ترقی پذیر اور اور ہم جیسے پسماندہ ملکوں میں سرکاری اداروں میں علمی اور ادبی کام بلکہ کسی قسم کا کام نہیں ہوتا ، یہاں صرف فنڈ کھانے کے بہانے ہوتے ہیں ۔ چنانچہ ملک ترقی نہیں کر پاتے ۔ ایسے میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ پھر ایسے ملک جہاں سرکاری ادارے کام نہیں کرتے ، ملک کو جلدی ہی کھنڈر میں تبدیل ہوجانا چاہیے ، وہ جیسے تیسے چلتا کیوں رہتا ہے تو اُس کا جواب یہ ہے کہ ایسے ملکوں میں کچھ اللہ کی طرف سے انفرادی طور پر لوگ پیدا ہو جاتے ہیں جو اپنی انفرادی کوششوں سے تعمری کام کرتے رہتے ہیں ، وہ بھوک سے مرتے بھی رہتے ہیں لیکن ریشم کے کیڑوں کی طرح اپنے حصے کا ریشم بُن کر مر جاتے ہیں ۔ اِنھی ریشم بپننے والوں میں ایک نام فکشن ہاوس پبلشر کا ہے ۔ فکشن ہاوس نے جتنا کام کیا ہے اُس کی داد نہ دینا بد نیتی ہے ۔ فکشن ہاوس کےاِنھی شائع شدہ ادبی اور علمی کاموں میں یہ موبی ڈک ناول بھی شامل ہے ۔ 

واللہ ایسی اچھی ناول کم ہی میسر آتی ہے ۔ جب سے مَیں نے اِسے پڑھا ایک گونا کائنات کے کئی چھپے ہوئے رموز کی کہانیاں وا ہوئی ہیں ۔ ہمارے ہاں جو مروت میں ایک دوسرے کو من ترا حاجی بگو کا رواج پیدا ہو گیا ہے اگر اُسے ایک طرف کر کے بہترین ادب پر رائے زنی کی جائے تو میرے خیال میں یہ بات ہم چند لکھنے پڑھنے والوں کے لیے کسی خزانے سے کم نہیں ۔ قارئین میری آپ سے درخواست ہے ، اچھے ادب ہی کو پروموٹ کریں چاہے کچھ بھی ہو جائے ۔ چنانچہ آج ہی ناول لے کر پرھنا شروع کریں ۔ 

علی اکبر ناطق

Book Attributes
Pages 502

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Tags: translated