Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Muhammad Rasolullah SAW - محمد رسولﷺ

Muhammad Rasolullah SAW - محمد رسولﷺ
-26 %
Muhammad Rasolullah SAW - محمد رسولﷺ
Rs.1,850
Rs.2,500

1983ء میں جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی سوانح حیات کے حوالے سے مارٹن لنگز (Martin Lings) المعروف ابوبکر سراج الدین کی شہرہ آفاق کتاب " محمدﷺ " انگریزی میں طبع ہو کر سامنے آئی تو چاروں طرف ایک تہلکہ سا مچ گیا کہ یہ سیرت سے متعلق ایک ایسی مستند اور منفرد کتاب تھی جس میں ایسے قدیم اور مصدقہ ماخذات سے استفادہ کیا گیا تھا جو اس سے پہلے یا تو سامنے آئے ہی نہیں تھے یا ان کی حیثیت جزوی اور ضمنی حوالوں جیسی تھی۔ اس کتاب کی اہمیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان اور مصر سمیت نہ صرف بہت سے مسلمان ممالک میں اسے خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا بلکہ اس کے تراجم بھی کئی زبانوں میں سامنے آئے، اُردو میں بھی بھارت اور پاکستان میں اس کے متعدد تراجم ہو چکے ہیں جن میں سے وہ ترجمہ ہے جو سیّد کاظم جعفری نے چند برس قبل مکمل کیا تھا۔

اگرچہ 1938ء میں شیخ عبدالواحد یحیٰی کے ہاتھ پر اسلام قبول کرنے کے بعد سے مارٹن لنگز مختلف موضوعات پر بہت سی کتابیں لکھ چکے تھے اور ادب و فلسفہ اور مذہبیات کے مصنف اور مدرس کے حوالے سے وہ ایک جانا پہچانا نام بھی تھے۔ مگر اس کتاب کی اشاعت نے انہیں پوری دُنیا بالخصوص اسلامی دنیا میں ایک معروف اور مقبول شخصیت بنا دیا کہ یہ کتاب اپنی نوعیت تحقیق، اندازِ تحریر اور قدیم ترین ماخذات سے استفادے کے باعث دیکھتے ہی دیکھتے ایک مستند حوالے کی شکل اختیار کر گئی۔ مارٹن لنگز کی اس کتاب کی سب سے اہم اور بڑی خوبی یہی ہے کہ اس میں واقعات کو مکمل جانچ پرکھ اور تاریخی اور تہذیبی پس منظر کے ساتھ اس طرح سے درج کیا گیا ہے کہ بہت سے دھندلکے خود بخود صاف ہوتے چلے جاتے ہیں، مختلف مقامات مقامی رسوم و رواج اور واقعات کو مصدقہ شواہد کے ساتھ اس طرح سے درج کیا گیا ہے کہ قاری جیسے خود اس زمانے میں سانس لینے لگتا ہے۔

مصنف نے کتاب کو 85 ابواب میں تقسیم کیا ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی ذاتی زندگی اور اعلانِ نبوت کے دوران اور بعد میں پیش آنے والے کئی ایسے واقعات کی نشان دہی کی ہے جن سے کئی غلط فہمیوں کا ازالہ ہونے کے ساتھ ساتھ صورتِ حال کی مکمل تصویر بھی سامنے آ جاتی ہے اور پڑھنے والے یہ جان اورسمجھ سکتے ہیں کہ قرآن مجید میں آپ ﷺ کے ذکر کو بلند کرنے کی جو بات کی گئی ہے اس کی عملی صورت کیا اور کیسے ہے اور یہ کہ اس کتاب کا ایک اور ترجمہ چھاپنے کی اہمیت کیا ہے۔

Book Attributes
Pages 520

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Tags: seerat