
- Writer: Muhammad Riaz Ahmad
- Category: Politics Books
- Pages: 282
- Stock: In Stock
- Model: STP-13966
بلوچستان پہ تازہ ترین کتاب -سیاسی کوہِ تقصیر- سابق آئی جی بلوچستان کے قلم سے۔
یہ کتاب غلطیوں کے پہاڑ، بنجر فیصلوں اور امیدوں کے مقتل کی ایسی داستان ہے جو بلوچستان کے پہاڑوں سے بلند اور گوادر کے سمندر سے گہری ہے۔
اس کتاب کا مخاطب بلوچستان کے شہری کے ساتھ ملک کے دیگر صوبوں کا فرد بھی ہے۔ ہر وہ شخص جو بالواسطہ یا بلاواسطہ بلوچستان کے لئے کچھ کرسکتا ہے یا کرنے کی خواہش رکھتا ہے اسے یہ کتاب ایک سے زائد بار پڑھنی چاہیے۔ ہماری لاعلمی ہماری ناکردہ کاری کا جواز نہیں بن سکتی۔
یہ کتاب غلطیوں کے پہاڑ، بنجر فیصلوں اور امیدوں کے مقتل کی ایسی داستان ہے جو بلوچستان کے پہاڑوں سے بلند اور گوادر کے سمندر سے گہری ہے۔ اس بیان میں بلوچستان کی ثروت مند تاریخ، جغرافیہ، خوبصورت روایات اور منفرد کلچر کا تعارف بھی ہے اور سیاسی و سماجی منظر کا تجزیہ بھی۔ عام لوگوں کی زندگی کا دلچسپ اور سنجیدہ بیان بھی ہے اور سیاسی، انتظامی، قبائلی اور مذہبی قائدین کا کردار بھی۔
روزِ عمر کے آخری پہر میں ٹھہرے ہوئے ایک فرزندِ زمین کا یہ بیانِ حلفی اپنے بین السطور میں فردِ جرم بھی ہے اور اعترافِ جرم بھی۔ کیا اپنے اپنے گوشہء عافیت میں مقیم ہم لوگ بھی اس اعتراف میں شریک ہونے کا حوصلہ رکھتے ہیں؟
Book Attributes | |
Pages | 282 |