Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Murdam e Dida - مردم دیدہ

Murdam e Dida - مردم دیدہ
-17 %
Murdam e Dida - مردم دیدہ
Rs.500
Rs.600

مشاہیر کے سوانح حیات پر ہماری زبان میں کتابوں کی کمی نہیں لیکن اپنی بعض قابل قدر خصوصیات کے اعتبار سے مردم دیدہ اُردو میں ایک نئی قسم کی کتاب قرار دی جاسکتی ہے۔ اس میں جن مشاہیر پر مضامین ہیں، ان کے حالات زندگی ، سوانح نگاری کے پرانے انداز کے مطابق پیدائش سے وفات تک سن وار بیان نہیں کیے گئے، نہ ان میں ان کی زندگی کے متنازعہ فیہ واقعات پر کسی قسم کی بحث ہے نہ ان مضامین میں یہ کوشش کی گئی ہے کہ مشاہیر کی زندگی کے متعلق زیادہ سے زیادہ معلومات پڑھنے والوں کو بہم پہنچا دی جائیں۔ مردم دیدہ میں چند ایسے مشاہیر کی زندگی کے متعلق مضامین ہیں جن سے مصنف کے ذاتی طور پر عرصہ تک مراسم رہے، چنانچہ تعلقات اور واقفیت کی بنا پر ان کی شخصیت نے جو تاثر مصنف کے دل میں پیدا کیا۔ اسے مصنف نے ان مضامین میں منتخب واقعات کے ذریعے پیش کیا ہے اور ان واقعات کو ایسی ترتیب سے اور ایسے انداز میں لکھا ہے کہ ان مشاہیر کی جیتی جاگتی تصویر آنکھوں کے سامنے آ جاتی ہے۔ اس اعتبار سے ”مردم دیدہ" میں " تاریخ نہیں بلکہ ایک ذاتی تصور کا اظہار یعنی تخلیق ہے۔ مغرب میں جدید سوانح نگاری ( بائیو گرافی ) اپنی اسی خصوصیت کے باعث ادب کی ایک جدید صنف قرار پا چکی ہے۔ چراغ حسن حسرت کی خوش طبعی اور لطیف و شگفتہ انداز بیان نے کتاب کو اس درجہ دل آویزی بخش دی ہے کہ اسے ختم کرنے کے لیے کسی کو بھی ایک سے زیادہ نشست کی ضرورت محسوس نہیں ہو سکتی۔ مجھے یقین ہے کہ ”مردم دیدہ میں سوانح نگاری کی جو جدید طرز اُردو میں پیش کی گئی ہے، اس پر کئی ادیب طبع آزمائی کرنا پسند فرمائیں گے۔

سید امتیاز علی تاج

Book Attributes
Pages 143

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good