Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Nai Urdu Nazam ... Masar Takhleqi Tasalsul (1970 Kay Bad) - نئی اردو نظم--- محاصر تخلیقی تسلسل

Nai Urdu Nazam ... Masar Takhleqi Tasalsul (1970 Kay Bad) - نئی اردو نظم--- محاصر تخلیقی تسلسل
-30 %
Nai Urdu Nazam ... Masar Takhleqi Tasalsul (1970 Kay Bad) - نئی اردو نظم--- محاصر تخلیقی تسلسل
Rs.1,400
Rs.2,000
????نئی اردو نظم: معاصر تخلیقی تسلسل(1970 کے بعد)
”معاصر نئی نظم کے تسلسل کا جائزہ فرح عابد نے اپنی کتاب ’’نئی اردو نظم۔ معاصر تخلیقی تسلسل‘‘ میں بڑی محنت، لگن اور خوش اسلوبی سے لے کر اردو ادب کے تنقیدی ذخیرے میں عمدہ اضافہ کیا ہے۔اس کتاب میں مصنفہ نے حسب مقدور اردو نظم کی نئی بننے والی روایتوں کی نشاندہی کی ہے۔فرح عابد مبارک باد کی مستحق ہیں کہ اس تحقیقی و تنقیدی کام سے قارئین بدستور استفادہ کرتے رہیں گے۔ “
✍️ڈاکٹر سعادت سعید
”زیر نظر کتاب پی ۔ ایچ۔ ڈی کا تحقیقی مقالہ ہے۔ مجھے امید ہے کہ نہ صرف یہ کتاب بل کہ اس کی مصنفہ بھی معاصر اردو ں نظم کے انتقاد میں گراں قدر اضافہ ثابت ہوں گی۔ اپنی افادیت کے اعتبار سے اسے معاصر نظم کی نصف صدی کی تاریخ بھی کہا جاسکتا ہے۔ “
✍️علی محمد فرشی
”ڈاکٹر فرح عابد نے معاصر نظم کے تخلیقی تسلسل کا جائزہ ، شعرا کے انفرادی تجریات کی روشنی میں نہیں لیا بلکہ ان کے متون کا الگ طور پر موضوعی اور اسلوبی حوالے سے بھی جائزہ لیا ہے اوریہی محاکمہ ہی مصنفہ کی تنقیدی بصیرت کو واضح کرتا ہے۔ اس کتاب کا یہ وصف قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر فرح عابد نے شعرا کے انفرادی ذکر میں تذکرے ایسے اسلوب سے گریز کو ممکن بنایا ہے اور ان تخلیق کاروں کے متون کے باطن میں اتر نے کا راستہ ملتا ہے اور تنقید کا یہی وہ اسلوب ہے جو تخلیق بھی ہے اور معاصر فضا میں ادب کی تفہیم کا بنیادی تقاضا بھی۔ “
✍️ڈاکٹر طارق ہاشمی
نئی اردو نظم :معاصر تخلیقی تسلسل(1970 کے بعد) ،فرح عابد صاحبہ کی تحقیقی و تنقیدی بصیرت کا آئینہ ہے۔اگرچہ یہ پی ۔ ایچ ۔ ڈی کے لیے لکھا گیا مقالہ ہے لیکن سند کے لیے لکھے جان والے اکثر مقالات کے بر عکس یہ فقط میکانکی جملوں اور لگے بندھے مواد پر مشتمل نہیں ہے۔ انھوں نے نئی نظم اور اس کے مباحث پر بہت گہرائی سے غور و فکر کیا ہے۔ یہ کتاب پڑھتے ہوئے بار بار احساس ہوتا ہے کہ مصنفہ تخلیقی تجربے کو سمجھتی ہیں ۔ انھوں نے کوشش کی ہے کہ وہ شاعر کی تخلیقی گہرائی اور اپنی تفہیم کو یوں رواں دواں اسلوب میں پیش کریں کہ ہر سطح کے قاری تک ان کی بات پوری وضاحت سے پہنچ جائے۔
✍️حمیدہ شاہین
????نئی اردو نظم: معاصر تخلیقی تسلسل(1970 کے بعد)
مصنفہ : ڈاکٹر فرح عابد
|تنقید |

Book Attributes
Pages 448

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Tags: tanqeed