Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Nashaib – نشیب

Nashaib – نشیب
-13 %
Nashaib – نشیب
Rs.1,400
Rs.1,600

کافی عرصے بعد اردو ادب کی کوئی اچھی کتاب پڑھی. کتاب افسانوں اور ایک ناولٹ پر مشتمل۔ ایک بات جو ان تمام افسانوں اور ناولٹ میں مشترک ہے وہ یہ کہ مرکزی کردار اپنے ماضی کے واقعات بیان کرتا ہے اور اکثر دیار غیر میں گزری مشکلات کا ذکر ہے - شروع میں ایک افسانہ سمجھنے کے لئے ٣ بار پڑھنا پڑھا جس کی وجہ سے کتاب پر گرفت نہیں رہی لیکن پڑھتے پڑھتے دلچسپی بڑھتی گی اور آخری آدھا حصّہ مصروفیات کے باوجود ایک ہی نشست میں ختم کر لیا-

ایک بات واضح کرتی چلوں ، اردو ادب کے نئے قاریوں کو کتاب سمجھنے میں تھوڑی دقت محسوس ہو گی کیوں کہ کتاب سلیس کے بجائے دقیق طرز میں لکھی گی ہے- آخر میں کتاب سے ایک اقتباس نقل کروں گی " گو اس کرہ ارض پر ساری انسانی آبادی کی پیدائش مخص حادثاتی نوعیت کی ہے لیکن کچھ لوگ ہوتے ہیں جو اپنی پیدائش کے حادثے کو بھلا نہیں سکتے جو اپنے خلوص اور ذہانت اور اپنے حسن اور دیانت داری کو یکجا رکھنے کی خاطر بہادری سے کھڑے رہتے ہے اور کھڑے رہتے ہیں اور بالاخر اپنی اعلی تر یاد کی سفاکی کے مقابل ناپائیدار ثابت ہوتے ہیں اور گر پڑتے ہیں یہ لوگ زمانے کا ضمیر ہے جو اپنے زور سے ٹوٹ جاتے ہیں اور انسانی حافظوں سے محو کر دیے جاتے ہیں یہ وقت کا ظلم ہے جس پر ہم قا در نہیں"




Book Attributes
Pages 311

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good