- Category: History Books
- Pages: 304
- Stock: In Stock
- Model: STP-10102
- ISBN: 978-969-8455-22-4
1857کے بعد برطانوی راج نے ہندوستان میں سسکتی اور ڈوبتی جاگیرداری کو اپنے اقتدار کو قائم کرنے کے لیے نہ صرف سہارا دیا بلکہ نئے سرے سے ان کی طاقت کو قائم کیا ، جس کا مقصد صرف یہ تھا کہ مقامی حکمرانوں کا ایک طبقہ پیدا کیا جائے جو برطانوی تسلط کو دوام بخشنے میں مددگار ہو۔ جاگیرداری نظام کے ساتھ یہ طبقاتی ڈھانچا قیام پاکستان کے بعد بھی برقرار ہے۔ اس کی وجہ سے ملک کی تقریباً 70 فیصد آبادی نہ صرف غربت اور غلامی نظام میں جکڑی ہوئی ہے بلکہ جاگیرداری نظام کے سبب ہاریوں، مزارعوں اور دہقانوں کا پاکستان کی ریاست سے ناتا ہی قائم نہ ہو پایا۔ جاگیرداری نظام ایک حقیقی جمہوریت قائم ہونے میں رکاوٹ ہے۔ اس کتاب میں مصنف نے جاگیرداری اور اس کے اثرات کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے اور بڑے مستند انداز میں حقائق بیان کیے گئے ہیں کہ آزادی کے بعد کی گئی زرعی اصلاحات کی ’’ حقیقت ‘‘ کیا ہے ۔ یہ کتاب پاکستان میں جاگیرداری نظام کے خاتمہ کا در حقیقت ایک منصوبہ بھی رکھتی ہے۔ کتاب میں جاگیرداری اور زمینداری نظام کے متعلق معلومات اوراس مسئلے کو سمجھنے میں مدد دیتی ہیں۔ مصنف، لندن میں قیام پذیر ہیں اور اس موضوع پر مکمل عبور رکھتے ہیں ۔انہوں نے چار پانچ دہائیاں تحریر و تحقیق پر صرف کی ہیں۔
Book Attributes | |
Pages | 304 |