Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Pakistan Say Bahir Kesy Jaien (Part 3) - پاکستان سے باہر کیسے جائیں؟ (تیسری جلد)

Pakistan Say Bahir Kesy Jaien (Part 3) - پاکستان سے باہر کیسے جائیں؟ (تیسری جلد)
-30 %
Pakistan Say Bahir Kesy Jaien (Part 3) - پاکستان سے باہر کیسے جائیں؟ (تیسری جلد)
Rs.1,400
Rs.2,000

پاکستان سے باہر کیسے جائیں؟ (تیسری جلد)

"پاکستان سے باہر کیسے جائیں؟"کی تیسری جلد آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ ایک بار پھر واضح کر دیں کہ اس سلسلے کا مقصد بیرون ملک ملازمت اور تعلیم کے خواہشمند پاکستانیوں کو ان لالچی، خود غرض بلکہ انسانیت دشمن ایجنٹوں اور انسانی اسمگلروں کے چنگل سے بچا کر صیح راستہ دکھانا ہے جو سادہ لوح عوام کو جعلی دستاویزات کا، یا پھر زمینی اور سمندری راستوں یا ڈنکی کے ذریعے یورپ لے جانے کا جان لیوا جھانسہ دے رہے ہیں۔ اس جلد کی تیاری میں بھی ہماری تحقیقی ٹیم نے اشاعت کے آخری مراحل تک مستند ویزا پالیسیوں، یورپی ممالک کے وائٹ پیپر،اسکالرشپس اور دیگر اہم معلومات کو شامل کیا ہے۔ کوشش یہ ہے کہ کسی ایجنٹ کے بغیر پاکستانیوں کواس کا اہل بنایا جائے کہ وہ خود اپنی راہ تراش سکیں۔ زیر نظر جلد میں وہ ممالک بھی شامل ہیں جو غیرملکیوں کو ملازمت اور دیگر سہولیات فراہم کرنے میں سرفہرست ہیں۔

ان میں سوئٹزرلینڈ ،سویڈن، روس، آسٹریا، البانیہ، پولینڈ ، چیک ریپبلک، بلغاریہ، لیٹویا، چین ، متحدہ عرب امارات، قطر، سعودی عرب ، ترکیہ اور تائیوان وغیرہ چند اہم نام ہیں ۔ علاوہ ازیں بعض یورپی ممالک میں تیزی سے کم ہوتی ہوئی آبادی، کم شرح پیدائش اور بزرگوں میں اضافے سے اعلیٰ تعلیم یافتہ، ہنرمند اورغیر ہنرمند افراد کے لیے بھی ملازمت کے مزید دروازے کھلے ہیں۔ اسی وجہ سے کئی ممالک نے اپنی پالیسیوں میں نرمی کی ہے جن میں سے ایک ملک پولینڈ بھی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ سلسلہ آپ کے لیے مفید و کارآمد ثابت ہو گا جسے توجہ سے پڑھ کر آپ بیرون ملک روزگار، تعلیم اور رہائش کے لیے درست راستہ منتخب کر سکیں گے۔ امید واثق ہے کہ یہ کتاب نئی دنیاؤں کی تسخیر کے لیے آپ کا مجازی ویزا بن کراصل ویزے کی باعث بن سکے گی ۔

Book Attributes
Pages 216

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good