-27 %
Pakistan Talem Aur Ikesvin Sadi - پاکستان تعلیم اور اکیسویں صدی
- Writer: Shahid Siddiqui
- Category: Education
- Pages: 288
- Stock: In Stock
- Model: STP-11620
- ISBN: 978-969-662-519-3
Rs.1,100
Rs.1,500
ڈاکٹر شاہد صدیقی پاکستان کے ممتاز ماہرِ تعلیم ہیں جو گزشتہ تین دہائیوں
سے تواتر سے پاکستان میں تعلیم کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقی مضامین لکھ رہے
ہیں۔ زیرِ نظر کتاب اپنی نوعیت کی منفرد دستاویز ہے جس میں مصنف نے پاکستان
کے حوالے سے اکیسویں صدی کے تعلیمی چیلنجز کا جا ئزہ لیا ہے اور اس حوالے
سے قابلِ عمل سفارشات پیش کی ہیں۔ پاکستان میں تعلیم جیسے اہم موضوع میں
دلچسپی رکھنے والے ہرشخص کو اس کتاب میں اپنی دلچسپی کا مواد ملے گا۔ یہ نہ
صرف اساتذہ، طلبہ اور تعلیمی سربرہان کے لیے ایک اہم کتاب ہے بلکہ سیاست
دانوں، بیوروکریٹس، میڈیا پرسنز اور عام لوگوں کے لیے بھی ایک اہم دستاویز
ہے جس کا مطالعہ پاکستان میں تعلیم کو اکیسویں صدی کے تناظر میں سمجھنے کے
لیے ضروری ہے۔
ڈاکٹر طارق رحمان
( ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن بیکن ہاؤس، نیشنل یونیورسٹی لاہور)
پاکستان میں تعلیم کے موضوع پر لکھنے والے بہت کم ہیں۔ خاص طور پر ایسے لوگ
جن کو تعلیم کے شعبے کا ذاتی تجربہ بھی ہو۔ یہ دونوں خصوصیات ڈاکٹر شاہد
صدیقی صاحب کی شخصیت کا حصّہ ہیں۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی گزشتہ چار دہائیوں سے
مختلف حیثیتوں میںتعلیم کے شعبے سے وابستہ ہیں اور ’’پاکستان، تعلیم اور
اکیسویں صدی‘‘ ان کے تجربے کا نچوڑ ہے۔ اس کتاب میں تعلیم کے تمام اہم
پہلوؤں پر بحث کی گئی ہے۔ تعلیم کے مقاصد سے لے کر پاکستان میں تعلیم کی
صورتحال کا تجزیہ کیا گیا ہے اور مسائل کے حل کے لیے تجاویز دی گئی ہیں۔
کتاب کی خاص بات اس میں شامل مختصر اور جامع مضامین، عام فہم زبان اور سادہ
اسلوب ہے۔ یوں یہ کتاب ایک دلچسپ اور Readable دستاویز ہے۔ وہ لوگ جو
تعلیم کے مسائل کو اکیسویں صدی کے تناظر میں دیکھنا اور نئے امکانات سے
آگاہ ہونا چاہتے ہیں ان کے لیے یہ ایک انتہائی اہم کتاب ہے۔
فیصل باری
( ڈین سکول آف ہیومینیٹیز اینڈ سوشل سائنسز ،لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز لاہور)
ہائیڈیگر کے نظریے میں معمولی سا ردّ وبدل کرتے ہوئے کوئی یہ کہہ سکتا ہے
کہ کتابیں اپنے مصنّفین کے توسط سے بات کرتی ہیں نہ کہ مصنف کتابوں کے توسط
سے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی کی کتاب ’’پاکستان، تعلیم اور اکیسویں صدی‘‘ کے
حوالے سے یہ بات سوفیصد درست معلوم ہوتی ہے۔ شاہد صدیقی کا شمار ان لوگوں
میں ہوتا ہے جو تعلیم کے موضوع پر انگریزی اور اردو میں ایک طویل عرصے سے
مسلسل لکھ رہے ہیں۔ ان کی تازہ کتاب ’’پاکستان، تعلیم اور اکیسویں صدی‘‘
میں پاکستان کے تعلیمی مسائل کا تفصیل سے علمی اور تحقیقی جائزہ لیا گیا
ہے۔ یہ اُردو میں اپنی نوعیت کی ایک منفرد کتاب ہے جو نہ صرف اکیسویں صدی
کے تناظر میں تعلیمی مسائل کا جائزہ لیتی ہے بلکہ ان کے حل کے لیے قابلِ
عمل تجاویز بھی پیش کرتی ہے۔ کتاب اپنے مواد اور اسلوب کی بدولت طلبہ،
اساتذہ اور پالیسی سازوں کے لیے یکساں اہمیت رکھتی ہے۔
ڈاکٹر فرید پنجوانی
( ڈین، انسٹی ٹیوٹ فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ، آغا خان یونیورسٹی، کراچی)
Book Attributes | |
Pages | 288 |