- Writer: Zulfiqar Ahmed Cheema
- Category: Humour (Mazah)
- Pages: 207
- Stock: In Stock
- Model: STP-2616
- ISBN: 978-969-662-352-6
ذوالفقار احمد چیمہ صاحب پاکستان کے اُن افسران میں سے ہیں جن کی بہادری،
فرض شناسی اور دیانتداری قابلِ تحسین بھی ہے اور قابلِ تقلید بھی۔ وہ سول
سروس کے ایک رول ماڈل ہیں۔ وہ اِتنی اُجلی شخصیت کے حامل ہیں کہ اُن کے قول
وفعل میں کوئی تضاد نہیں۔ اُن کے بارے میں بہت درست کہا گیا ہے کہ وہ
پولیس سروس کے ماتھے کا جُھومر ہیں۔ ان مضامین میں چیمہ صاحب نے ایک ایسا
آئینہ فراہم کیا ہے جو ہماری سیاسی اور سماجی بدعنوانیوں اور ناہمواریوں
کی بھرپور عکّا سی کرتا ہے۔ اس آئینے میں دیکھتے جائیے، یہاں کی الیکشن
بازی، دھونس، رِیس کی ریس، افسروں اور وزیروں کی مہمل تقریریں۔ کینسل ہوتے
ہوئے تبادلے۔ پھیپھڑے آزماتے ہوئے ٹی وی اینکر.... پھلوں کے بڑے بڑے ٹوکرے
.... گھریلو پیکار انگیز کریلے، دھرنے، نذرانے، ماہانے، جہالت سے لبریز
کتابوں کی رونمائیاں، گریڈ گردی، نمائشی تقریبات، جعلی پیروں کی مکروہ
تعویذ نویسی اور نام نہاد معزّز شہریوں کے بد نُما اور کراہت انگیز چہرے
.... سبھی کچھ تو دکھائی دہے رہا ہے۔
Book Attributes | |
Pages | 207 |