Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Pakistan By Muhammad Saeed - پاکستان - یکم اگست 1947 سے 31 دسمبر 1947 تک

Pakistan By Muhammad Saeed - پاکستان - یکم اگست 1947 سے 31 دسمبر 1947 تک
-28 %
Pakistan By Muhammad Saeed - پاکستان - یکم اگست 1947 سے 31 دسمبر 1947 تک
Rs.1,800
Rs.2,500

یکم اگست 1947 سے 31 دسمبر 1947 تک پاکستانی اخبارات سے حیرت انگیز، نا قابل یقین ، چونکا دینے والی خبروں کا انتخاب ----  ایک چونکا دینے والی کتاب

حکومت پاکستان کے عملے کےلیے مختص عمارتوں میں بجلی اور روشنی کے انتظامات کے لیے چار لاکھ روپے مخصوص کیے گئے ہیں ۔تین لاکھ روپوں کے ایرانی قالینوں کا آرڈر بھی دیا جا چکا ہے جو وزرا کے بنگلوں اور سیکریٹریوں کے دفاتر میں بچھائے جائیں گے۔(واضح رہے کہ سونا اُس وقت 108 روپے تولہ تھا، اُس حساب سے سات لاکھ روپے آج کے ایک ارب سے زیادہ بنتےہیں، ویسے ہمیں مطالعہ پاکستان میں پڑھایا گیا تھا کہ افسران کے پاس کاغذ پنسل بھی نہیں ہوتی تھی)

کراچی کلفٹن پر چار لاکھ روپوں کی لاگت سے ایک acquarium (مچھلی گھر) تعمیر کیا جائے گا جو اپریل 1948 تک مکمل ہوجائے گا۔(کٹی پھٹی نوزائدہ ریاست کی ترجیحات)۔

کراچی میں روزانہ تھیٹر دیکھیں۔’سلطانہ ڈاکو‘ اور ’آنکھ کا نشہ‘۔

مدیر کے نام خط: جناب والا! مغربی پنجاب کے دارالحکومت کے لیے لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے بارے میں تجاویز سامنے آرہی ہیں ۔ میں نے بھی اِس معاملے پر بہت غور کیا ہے اور اِس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ موزوں ترین شہر لائل پور ہے جسے پنجاب کا دارالحکومت بنادیا جائے۔(نذیر احمد، انسپکٹر سینٹرل ایکسائز، جھنگ)۔

قیام پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں کراچی میں 15 اگست کو بیس ہزار لوگوں کے کھانے کا اہتمام کیا جائے گا۔ اِس کا فیصلہ ایک سب کمیٹی نے کیا جس کی صدارت مسٹر جمشید نسروان جی نے کی۔

آج نئی دہلی جنرل ہیڈکوارٹر ز میں انڈین آرمی کی طرف سے پاکستان آرمی کے لیے الوداعی تقریب ہوئی ۔(اس تقریب کا احوال پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے ، دونوں ممالک کی افواج نے جس بھائی چارے کا اظہار اِس تقریب میں کیا وہ باتیں آج دیوانے کا خواب معلوم ہوتی ہیں)۔

کے ایل ایم (KLM) کے ذریعے کراچی۔ایمسٹرڈم ۔نیویارک۔صرف 48 گھٹوں میں (روانگی ہر جمعرات)۔

پنجاب کے سابق وزیرمیجر عاشق حسین کو چوبرجی لاہور کے قریب اشارے کے باوجود نہ رکنے پر کانسٹیبل نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے فُٹ کانسٹیبل غلام حسین کو گرفتار کرلیا ہے۔

لاہور میں امن عامہ کی صورتحال خاصی بہتر۔آگ لگانے کے صرف تین واقعات ہوئے۔

آج کراچی میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک سو آٹھ روپے گیارہ آنے پہ بند ہوا۔

تین ہزار تین سو مربع گز پر تعمیر شدہ بلڈنگ بندر روڈ کراچی پہ برائے فروخت ،قیمت صرف پچانوے ہزار روپے۔

کلکتہ میں ایک برٹش انڈسٹریل فرم کو سینئیر اسسٹنٹس کی ضرورت ہے ، صرف مسلم امیدوار رابطہ کریں۔

لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 اور کم سے کم 31 درجے ریکارڈ کیا گیا۔

Book Attributes
Pages 500

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good
Tags: 1947