Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Pothohar Khita e Dil Ruba - پوٹھو ہار خطہ دل ربا

Pothohar Khita e Dil Ruba - پوٹھو ہار خطہ دل ربا
-27 %
Pothohar Khita e Dil Ruba - پوٹھو ہار خطہ دل ربا
Rs.1,100
Rs.1,500

پوٹھوہار قدیم تاریخ کے دامن میں ایک ایسا جھلملاتا خطہ ہے جس کی چمک دمک کو زمانے کا اُلٹ پھیر بھی کم نہ کر سکا۔ یہ اونچے نیچے ٹیلوں، سرسبز کھیتوں، شاداب درختوں اور آزاد ہواؤں کا دل رُبا خطہ ہے جہاں ہر موڑ پر تاریخ کے نیلم ومرجان بکھرے ہوئے ہیں۔ میں پوٹھوہار کی انھی سحر انگیز ہواؤں میں پیدا ہوا، یہیں پلا بڑھا اور پھر ہمیشہ کے لیے اس کے حُسن کا اسیر ہو گیا۔ یہ کتاب محض تحریروں کا مجموعہ نہیں بلکہ راولپنڈی اور پوٹھوہار سے میرے عشق اور جنون کا احوال ہے۔ یہ ان گلی، کوچوں، عمارتوں، قلعوں، حویلیوں اور دل بروں کی کہانیاں ہیں جو ہمیشہ میرے ساتھ رہے۔ یہ راولپنڈی اور پوٹھوہار کے ان سربستہ گوشوں کا احوال ہے جن کے طلسم نے مجھے اپنا اسیر بنا لیا اور جنھیں دیکھنے کا تجسس ایک بے انت تلاش میں بدل گیا۔ یہ تاریخ کی کتاب نہیں، ان منظروں کا بیان ہے جنھیں میری آنکھوں نے دیکھا اور جن کا لمس میری روح نے محسوس کیا۔ کہتے ہیں حیرت کا یہ سفر ہے کہ ختم ہی ہونے میں نہیں آتا۔ کتنے ہی اَن دیکھے، اَن چھوئے مقام اپنی بانہیں پھیلائے مجھے اپنی طرف بلا رہے ہیں اور مجھے ان کی پکار پر جانا ہے۔ مجھے پوٹھوہار کے آسمانوں میں بکھرے خوش نما رنگوں کو کشید کرنا ہے۔ ان فضاؤں میں پھیلے طلسمات کو دل و جاں میں اتارنا ہے۔ اس مٹی کے ذروں میں بکھرے تاریخ کے لعل و مرجان کو سمیٹنا ہے۔ یہ پوٹھوہار کی مٹی کا مجھ پر قرض ہے جس کی سحر انگیز فضاؤں نے مجھے پروان چڑھایا اور جس کی مہکتی مٹی میں مجھے ہمیشہ کے لیے سو جانا ہے۔

شاہد صدیقی

Book Attributes
Pages 335

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good