Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Pre KG / KG - پری کے جی اور کے جی کے لئے

Pre KG / KG - پری کے جی اور کے جی کے لئے
Pre KG / KG - پری کے جی اور کے جی کے لئے
Pre KG / KG - پری کے جی اور کے جی کے لئے
Pre KG / KG - پری کے جی اور کے جی کے لئے
Pre KG / KG - پری کے جی اور کے جی کے لئے
Pre KG / KG - پری کے جی اور کے جی کے لئے
Pre KG / KG - پری کے جی اور کے جی کے لئے
-30 %
Pre KG / KG - پری کے جی اور کے جی کے لئے
Pre KG / KG - پری کے جی اور کے جی کے لئے
Pre KG / KG - پری کے جی اور کے جی کے لئے
Pre KG / KG - پری کے جی اور کے جی کے لئے
Pre KG / KG - پری کے جی اور کے جی کے لئے
Pre KG / KG - پری کے جی اور کے جی کے لئے
Pre KG / KG - پری کے جی اور کے جی کے لئے
Pre KG / KG - پری کے جی اور کے جی کے لئے
Rs.2,800
Rs.4,000

ایک کتاب، مکمل نصاب سلسلے کی پہلی کاوش پیشِ خدمت ہے جس میں پری کے جی/ کے جی کی تمام نصابی ضروریات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ تدریسی نظام سے قطع نظر، یہ ایک کتاب پڑھنے کے بعد بچوں کو اس قابل ہوجانا چاہئے کہ وہ کنڈرگارٹن کے نصاب میں شامل تمام بنیادی نکات/ موضوعات کو سمجھ سکیں؛ اور اگر ضرورت ہو تو عملی طور پر انجام بھی دے سکیں۔


یہاں یہ بتانا ہم ضروری سمجھتے ہیں کہ اس مرحلے (پری کے جی/ کے جی) کی تعلیم کیلئے کوئی متفقہ عالمی معیار موجود نہیں۔ ایک ملک میں کچھ اور تو دوسرے ملک میں کچھ اور۔ حتیٰ کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں بھی کنڈرگارٹن کے معیارات ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں۔ البتہ، جہاں تک بنیادی تعلیمی تقاضوں کا تعلق ہے تو وہ تمام جگہوں پر لگ بھگ ایک ہی جیسے ہیں۔ اس کتاب کی تصنیف میں انہی بنیادی تعلیمی و تدریسی تقاضوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ اس ضمن میں ہم نے پاکستان کے مختلف اسکولوں میں پڑھائی جانے والی درسی کتب اور نصابات کے علاوہ، امریکہ کی کور نالج فاؤنڈیشن،ٹیکساس اسینشیئل نالج اینڈ اسکلز، کامن ویلتھ آف میساچیوسٹس اور مسی سپی ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن؛ آسٹریلیا کی کوینزلینڈ کیریکیولم اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی؛ کیریکیولم ڈیویلپمنٹ کونسل ہانگ کانگ؛ اور پیرو ایلیمنٹری اسکول ڈسٹرکٹ سمیت، ابتدائی تعلیم کے درجنوں معیارات کا جائزہ لیا ہے اور انہی کی روشنی میں یہ کتاب ترتیب دی ہے۔


آگے بڑھنے سے پہلے، بہتر ہے کہ اس منصوبے (ایک کتاب – مکمل نصاب) کا پس منظر واضح کردیا جائے کیونکہ بہت سے قارئین یہ سوچ رہے ہوں گے کہ سینکڑوں درسی کتب کی موجودگی میں ایک نئی کتاب کی ضرورت ہی کیا ہے۔
واقعہ یہ ہے کہ پاکستان میں 270 کے لگ بھگ تعلیمی نظام اور ان سے وابستہ نصابات موجود ہیں جن کے تحت کسی بچے کو کنڈرگارٹن سے بارہویں جماعت تک تعلیم دی جاتی ہے۔ یکساں تدریسی مقاصد ہونے کے باوجود، یہ تعلیمی نظام/ نصابات ایک دوسرے سے بظاہر اتنے مختلف ہیں کہ ایک سسٹم سے پڑھنے والا بچہ، دوسرے سسٹم کیلئے ناقابلِ قبول بن جاتا ہے (یا پھر بنا دیا جاتا ہے)۔ درسی کتابوں کی غیر ضروری بھرمار اور وزنی بستہ، جو اِن تمام نظام ہائے تعلیم میں قدرِ مشترک کا درجہ رکھتے ہیں، ابتداء سے ہی ایک بچے کو تعلیم سے خوفزدہ کردیتے ہیں۔ ہر وہ چیز جو بہت آسانی اور سادگی سے پڑھائی جاسکتی ہے، اسے اتنا مشکل اور پیچیدہ بنا دیا گیا ہے کہ چھوٹی جماعتوں (گریڈز) کے طالب علموں کو بھی ٹیوشن کے سہارے کی ضرورت پڑتی ہے۔ نتیجتاً، تعلیم بہت مہنگی ہوگئی ہے۔ اگرچہ سرکاری اسکولوں میں کم خرچ یا مفت تعلیم دی جاتی ہے لیکن وہاں کا تدریسی ماحول کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔


تاہم، مسائل حل کرنے کیلئے محض ان کا تذکرہ ہی کافی نہیں رہتا، بلکہ عملی میدان میں کام کرنے کی ضرورت بھی ہوتی ہے۔ ایک نسبتاً نئے اور معمولی اشاعتی ادارے (پبلشنگ ہاؤس) کی حیثیت سے ہم کیا کرسکتے ہیں؟ یہ سوال ہمارے سامنے تھا۔
بہت سوچ بچار اور ہم خیال دوستوں سے مشورہ کرنے کے بعد، بالآخر یہ طے پایا کہ ایک ایسا اشاعتی منصوبہ شروع کیا جائے جس کے تحت ہر درجے (گریڈ) کا وہ تمام تدریسی مواد ایک کتاب میں یکجا کردیا جائے کہ جس کا جاننا اور سمجھنا، اُس گریڈ (مثلاً کے جی، پہلی، دوسری وغیرہ) میں پڑھنے والے طالب علموں کیلئے اہم ترین ہے۔ یعنی ہر گریڈ کیلئے صرف ایک کتاب ہو جس میں اس گریڈ کا سارا نصاب ہو۔ درسی کتب مرتب کرنے کا یہ انداز ’’مربوط نصاب‘‘ سے خاصا قریب ہے، تاہم اسے من و عن "مربوط نصاب" نہیں کہا جاسکتا۔


یہی وجہ ہے کہ اس اشاعتی منصوبے کو "ایک کتاب – مکمل نصاب" کا جامع عنوان دیا گیا ہے جو اس کی نوعیت اورغرض و غایت کا ترجمان بھی ہے۔ منصوبے کا اجمالی خاکہ مرتب کرنے کے بعد ہم نے جائزہ لیا کہ وہ مہارتیں کون کونسی ہیں جن کا جاننا اور سیکھنا کسی بھی درجے/ گریڈ کے طالب علم کیلئے ضروری ہے۔


کام کا آغاز کنڈر گارٹن (کے جی) سے کیا گیا، جس میں مواد جمع کرنے سے لے کر کتاب کی تکمیل تک، کئی مہینے لگ گئے۔ بہرکیف، ہماری مخلصانہ کوششوں کا پہلا ثمر آپ کے ہاتھوں میں ہے جس میں "پری کے جی/ کے جی" کی مناسبت سے اُردو، انگریزی، حساب، سائنس، جغرافیہ، اسلامیات اور اخلاقیات کا تمام کلیدی نصابی مواد یکجا کردیا گیا ہے۔


حکمتِ عملی کچھ یوں ہے کہ آسان چیزوں سے شروع کرکے بتدریج مشکل/ پیچیدہ موضوعات کی طرف بڑھا جائے تاکہ بچوں اور اساتذہ، دونوں کو سہولت رہے۔ علاوہ ازیں، درسی مواد کو ہر ممکن حد تک سادہ رکھا جائے۔ یہی انداز آپ کو آئندہ کتابوں میں بھی نظر آئے گا۔


ہمارا مقصد یہ ہے کہ تعلیم و تدریس کا عمل حتی الامکان آسان رکھتے ہوئے، طالب علموں میں مطلوبہ قابلیت/ اہلیت پیدا کی جائے۔ اساتذہ و ماہرینِ تعلیم سے خصوصی گزارش ہے کہ وہ اس کتاب کا مطالعہ کرنے اور تدریس میں مدد لینے کے بعد اپنی تنقیدی رائے سے ہمیں ضرور آگاہ کریں۔

Book Attributes
Pages Colored Pages

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good