Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Qaid e Yaghistan - قید یاغستان

Qaid e Yaghistan - قید یاغستان
-21 %
Qaid e Yaghistan - قید یاغستان
Rs.1,500
Rs.1,890

حال ہی میں  ”قید یاغستان“  پڑھنا شروع کی تو سامنے سے تب تک نہیں ہٹی جب تک مکمل نہ کر لی۔ انگریزی زبان کا مقولہ ہے کہ ”سچ افسانے سے بھی زیادہ حیران کن ہوتا ہے۔“ اگر کسی کتاب یا ناول پر اس کا صد فیصد اطلاق ہو سکتا ہے تو وہ ”قید یاغستان“ ہے۔ قید یاغستان محمد اکرم صدیقی صاحب کی پہلی اور آخری تصنیف تھی -

یاغستان پاکستان کی شمال مغربی سرحد پر واقع قبائلی علاقہ ہے جہاں مصنف کے ساتھ یہ خوفناک حادثہ پیش آیا-  قید یاغستان جناب محمد اکرم صدیقی صاحب کی آپ بیتی ہے ، جو پہلی بار ۱۹۱۲ میں شایع ہوئی تھی یہ آپ بیتی اکرم صاحب نے یاغستان میں قید سے فرار ہونے کے دہ سال کے بعد تحریر کی تھی یہ آپ بیتی ہر دور میں نایاب رہی جتنی اس کی طلب تھی اتنا یہ مارکٹ میں کبھی بھی دستیاب نہ تھی بہرحال بہت خوشی کی بات ہے کہ انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور اکرم صاحب کے اہل خانہ کی اجازت سے اب اس کا ساتواں ایڈیشن شائع ہو گیا ہے اور یوں ایک بار پھر اردو ادب، اور آپ بیتیاں پڑھنے کے شایقین کی رسائی اس آپ بیتی تک ہو گئی ہے-

اکرم صدیقی صاحب پیشے کے اعتبار سے انجینر تھے میو کالج لاہور سے انجیینرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ برطانوی ملٹری سروسز میں بطور انجینئر ملازم ہوگئے اور ٹوچی میں ان کی تعیناتی کر دی گئی ۔ جہاں سے ایک دن انہیں علاقہ غیر یاغستان کے باشندے اور وہاں روپوش جرائم پیشہ افراد جنہیں فراری کہا جاتا تھا اغوا کر کے لے گئے اغوا ہونے والوں میں ان کے ساتھ ایک فوجی ٹھیکیدارلالہ سندر لال بھی تھے اور یہ دونوں کو ۴۵ دن تک یاغستان میں قید رہَے پھر اس کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے قید یاغستان انہی قید کے 45 دنوں اور فرار کے واقعات پر مبنی ہے اتنی دلچسپ کتاب ہے کہ آپ اسے ایک بار پڑھنے کے بعد بار بار پڑھنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔


Book Attributes
Pages 560

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good