- Writer: Ali Akbar Natiq
- Category: Short Stories
- Pages: 128
- Stock: In Stock
- Model: STP-2174
- ISBN: 978-969-662-300-7
یہ ’’قائم دین‘‘ ہے۔ افسانوں کی کتاب ہے اور 2012ء میں آکسفرڈ اِسے اُردو میں چھاپ چکا ہے۔ قارئین آپ سب جانتے ہیں ’’قائم دین‘‘ کتاب میں افسانے ایک دُنیا سے اپنی دِل فریبی کو منوا چکے ہیں اور میری ذات کی سادگی اِس میں خوب لوگوں نے دیکھ لی ہے۔ سچ پوچھیے تو مَیں وہی کچھ ہوں جو اِن افسانوں میں ہوں۔ سیدھا سادا، ہلکا پھلکا سا آدمی جسے لوگ ادیب اور شاعر کہہ کر پھونک بھرتے ہیں جیسا کے باقی سب ادیبوں میں بھر دیتے ہیں مگر مَیں جانتا ہوں پھونک ہمیشہ آگ کو بھڑکاتی ہے اور ادیب اگر اُس پھونک کے نقصان کو نہ سمجھے تو اُسی تکبّر کی آگ میں جل جاتا ہے اور تخلیق بے برکتی کی راکھ بن جاتی ہے۔ چنانچہ مَیں بالکل عام بندہ ہوں۔ تھڑوں پر بیٹھنے والا، مفلسوں میں زندگی گزارنے والا۔ واللہ یہ کتاب اتنی خوبصورت چھپی ہے کہ یقین جانیے مجھے اپنی تحریروں پر رشک آنے لگا ہے۔ آپ بھی پڑھیے اگر مجھ سے مَحبّت نہ ہو جائے تو مَیں جھوٹا۔ (علی اکبر ناطق)
Book Attributes | |
Pages | 128 |