- Writer: Mustansar Hussain Tarar
- Category: Travelogue (Safarnama)
- Pages: 184
- Stock: In Stock
- Model: STP-884
- ISBN: 969-35-2957-X
کنڈیارو کا لیموں باغ ہو یا فقیر مشتاق کا مے خانہ، خیر پور کا فیض محل ہو یا مہرانوں کا وہ جنگل جس میں بے شمار ہرن، پرندے اور وہ چار مرغابیاں بھی جن کا خوشی سے کوئی تعلق نہیں، موہنجوداڑو کے سرخ کھنڈرات ہوں یا سرمست، قلندر اور بھٹائی کی درگاہیں، عمر کوٹ اور خدا آباد کا ذکر ہو یا تھر کی کنیاؤں اور دوشیزاؤں کا حوالہ، مستنصر حسین تارڑ کے تمام سفر ناموں میں سے شاید سندھ کا یہ سفرنامہ “اور سندھ بہتا رہا” سب سے منفرد اور لاجواب سفرنامہ ہے۔
بہت کم سفرنامے ایسے ہوتے ہیں جو قاری کو دوران مطالعہ ہی ان مقامات تک پہنچنے کے شوق اور حسرت میں مبتلا کر دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایسے سفرنامے جن میں تاریخ، جغرافیہ اور معلومات ہونے کے ساتھ ساتھ ادب، منظر نگاری اور کردار سازی بھی ہو موجودہ دور میں بہت کم لکھے جاتے ہیں۔ مستنصر حسین تارڑ کا یہ سفر نامہ اسی نوعیت کا ہے کہ جس میں آپ سفری احوال کے ساتھ ساتھ تاریخ اور ادب سے بھی واقفیت حاصل کر پاتے ہیں۔ “اور سندھ بہتا رہا” پڑھنے والے کو اپنے ساتھ یوں بہاتا چلا جاتا ہے کہ ایک ہی نشست میں اسے ختم کیے بنا اٹھنا محال ہو جاتا ہے۔ کہیں کہیں ہلکا مزاح اور رومانیت بھرا انداز سفرنامے کو مزید دلچسپ بنا دیتا ہے۔
سندھ میٹھے اور مہان نواز لوگوں کا صوبہ - مستنصرحسین تاڑر صاحب کا سندھ کا سفرالفاظ کی شکل میں - سفر سندھ کے " اور سندھ بہتا رہا "
Book Attributes | |
Pages | 184 |