Menu
Your Cart
اگر آپ کی مطلوبہ کتاب ہماری ویب سائیٹ پرنہیں موجود تو براہ مہربانی ہمارے واٹس ایپ نمبر 03455605604 پر رابطہ کریں- شکریہ

Safarnama Marco Polo - سفرنامہ مارکوپولو

Safarnama Marco Polo - سفرنامہ مارکوپولو
Safarnama Marco Polo - سفرنامہ مارکوپولو
-25 %
Safarnama Marco Polo - سفرنامہ مارکوپولو
Safarnama Marco Polo - سفرنامہ مارکوپولو
Safarnama Marco Polo - سفرنامہ مارکوپولو
Rs.900
Rs.1,200

مارکو پولو کا سفر نامہ

حیرت انگیز تاریخی، تہذیبی اور ثقافتی معلومات کا مجموعہ

مارکو پولو 15 ستمبر 1254ء میں اٹلی کے شہر وینیس میں پیدا ہوا۔ اس کا باپ نیکولو پولو ایک تاجر تھا۔ جو 1260ء میں اپنے بھائی میفیو پولو کے ساتھ خاقان اعظم قبلائی خان سے ملاقات اور تجارت کی غرض سے چین (کیتھے ) کے سفر پر روانہ ہوا۔ دونوں بھائی اس سفر سے 1269ء میں واپس وطن پہنچے تو ان کے پاس پاپائے روم کے لیے قبلائی خان کا خط بھی تھا۔ جس میں قبلائی خان نے سو پڑھے لکھے پادری چین بھجوانے کی استدعا کی تھی۔ تا کہ یہ پادری منگولوں میں مسیحیت کی تبلیغ کا کام کرسکیں۔ جس وقت یہ دونوں بھائی اٹلی پہنچے تو پاپائے روم کا انتقال ہو چکا تھا ۔1271ء میں یہ دوبارہ چین روانہ ہوئے تو ان کے ساتھ دو پادری اور مارکو پولو بھی تھا۔ پادری تو سفر کی صعوبتوں سے گھبرا کر واپس لوٹ گئے اور یہ تینوں سیاح 1275ء میں قبلائی خان کے دربار میں حاضر ہوئے۔ مارکو پولو نے اپنے علم وفضل اور قابلیت کی بنا پر خاقان اعظم قبلائی خان کو اپنا گرویدہ بنالیا اور اس نے مارکو پولو کو اپنا سفیر بنا کر برما کو چین اور ہندوستان روانہ کیا۔ اس کامیاب سفارت کاری کے صلے میں اسے بعد ازاں ایک صوبے کا حاکم بھی مقرر کر دیا۔

جب سیاحوں کو اپنے وطن کی یاد ستانے لگی تو انھوں نے خاقان اعظم سے وطن واپسی کی اجازت طلب کی مگر خاقان اعظم ان کو خود سے جدا کرنے پر آمادہ نہ ہوتا تھا۔ بالآخر سترہ برس کے بعد بادشاہ نے اس شرط پرانھیں واپسی کی اجازت دی کہ وہ پہلے ایک منگول شہزادی کو ایران پہنچانے کا کام کریں گے اور پھر اپنے وطن واپس جائیں گے۔ چنانچہ یہ تینوں ایران سے ہوتے ہوئے 1295 ء میں اپنے وطن واپس پہنچ گئے۔ ان کے اہل خانہ نے ان کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔ لیکن جب انھوں نے سفر کے قصے سنائے اور اس سفر سے حاصل ہونے والےزر و جواہرات دکھائے تو انھیں یقین آگیا۔

1298ء میں وینس اور جنیوا کے درمیان لڑائی میں مارکو پولو کو قیدی بنالیا گیا۔ وہ ایک سال جیل میں رہااور یہاں اس نے ایک ساتھی کو اپنا سارا سفرنامہ لکھوایا جو (Travels Of the Morco Polo) کے نام سےمشہور ہوا۔ اس میں مختلف ممالک کی تاریخ، رسوم و رواج اور مذاہب کے ساتھ ساتھ اہم تجارتی پیداوار کا احوال بیان کیا گیا ہے۔ اس میں چنگیز خان اور اس کے پوتے قبلائی خان کے متعلق اہم تاریخی حقائق شامل ہیں۔ پہلےپہل مارکو پولو کی بیان کردہ داستانوں پر شک و شبہ کا اظہار کیا گیا۔ لیکن جدید تحقیقات کی روشنی میں ان کی سچائی ثابت ہوگئی ہے۔ مارکو پولو نے 1326ء میں وفات پائی۔

Book Attributes
Pages 400

Write a review

Note: HTML is not translated!
Bad Good