- Writer: Yousaf Khan Kambal Posh
- Category: History Books
- Pages: 323
- Stock: In Stock
- Model: STP-3126
- ISBN: 978-969-851-049-5
یوسف خاں کمبل پوش نے انگلستان کے سفر کا آغاز مارچ 1837ء میں کیا اور تقریباً آدھی دنیا کا سفر طے کرتا ہوا، انگلستان اور پیرس کی سیر سے لطف اندوز ہوتا ہوا ، مصر اور وسطی ہندوستان کے راستے لکھنؤ وارد ہوا۔ اس کا یہ سفر 1838ء کے آخری دنوں میں تمام ہوا ۔اس سفر کے دوران پیش آنے والے واقعات اور سیاحتی مقامات کی تفصیلات، جغرافیائی حالات ، مختلف معاشروں کی تہذیب وسخاوت، طرزِ زندگی ، روز مرّہ، رسوم وعقائد ، رہن سہن، تاریخی عمارات اور واقعات کی تفصیلات پر بے لاگ تبصرے اور اظہارِ خیال کرتا ہوا، انہیں ضبط ِتحریر میں لاتا گیا ۔ اس سفرنامے کی اہمیت اور خوبی صرف یہ ہی نہیں ہے کہ یہ اردوکا پہلا سفر نامہ ہے بلکہ اس میں بیان کر وہ واقعات عجب حیرت زاہیں اور کمبل پوش ایک کامیاب و کامران سیاح کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آتا ہے۔ کمبل پوش کی بے ساختگی، صاف گوئی اور بے باکی نے اس سفر نامے کو خاص اہمیت کا حامل بنادیا ہے ۔
Book Attributes | |
Pages | 323 |