- Category: Self Motivation
- Pages: 192
- Stock: In Stock
- Model: STP-13066
بزنس آئیڈیاز
مرشد مسعود قاضی
مرشد مسعود قاضی، چکوال میں ڈاکٹر قاضی عبدالروف(مرحوم) کے گھر پیدا ہوئے۔ چکوال کے کالج سے بی اے، اور ایف سی کالج سے ماسٹرز کیا۔ اس کے بعد انگلینڈ لاء یونیورسٹی میں ایک سال پڑھا، پھر امریکا میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے انٹرنیشنل مارکیٹنگ میں ماسٹرز کرنے کے بعد انٹرنیشنل مارکیٹنگ میں قدم رکھ دیا۔ تعلیم کے دوران ہی سنڈے بازاروں میں خواتین کے کپڑے فروخت کر کے ذاتی کاروبار شروع کر چکے تھے۔ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہو کر کاروبار پر مکمل توجہ دینے لگے۔
اس کے بعد امریکا سے کینیڈا، انگلینڈ، آسٹریلیا تک بزنس پھیلایا اور اپنی کمپنی کا ہیڈ آفس ہانگ کانگ میں بنایا۔ فیکٹری پولینڈ کے ساحلی شہر گڈانسک میں لگائی جہاں پروڈکٹس کی مینو فیکچرنگ اور اسمبلنگ کی جاتی۔ دنیا کے تمام ممالک میں ٹریڈ شو کرتے رہے۔ ہاؤس ہولڈ اشیاء بیچیں۔ پچیس سال کا عرصہ سفر بزنس میں گزارا۔ اس کے بعد فیملی کو ٹائم دینے کے لیے بفلو، نیو یارک میں مقیم ہو گئے اور ایک نئی سوچ کے ساتھ پاکستانی مٹی کے برتنوں سے “کلے ہانڈی ریسٹورینٹ” کے نام سے ایک ریسٹورینٹ بنایا۔
سال دو ہزار سترہ میں پاکستان کی طرف توجہ بڑھ گئی۔ ہر سال ایک سے دو مرتبہ پاکستان آتے ہیں اور پشاور سے تربت تک سفر کرتے ہیں۔ بیس سے پچیس یونیورسٹیوں میں جا کر لیکچر دینے کے بجائے، رضا کارانہ طور پر طلبہ کی براہ راست رہنمائی کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں، مختلف پاکستانی چیمبرز ، کاروباری حضرات اور نئے اینٹر پرینیورز کو بھی مشاورت و رہنمائی فراہم کرتے ہیں کہ وہ ای کامرس، پروڈکٹ ڈیویلپمنٹ اور سیلز/ مارکیٹنگ وغیرہ کے ذریعے پاکستان سے اپنی چیزوں کو کس طرح عالمی سطح پر ایکسپورٹ کر سکتے ہیں۔ آج کل پاکستانی پھلوں کی ویلیوایڈیشن سے ان کی ایکسپورٹ پر کام کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ آپ یورپی یونین کے ساتھ کنسلٹنٹ کے طورپر پروڈکٹ ڈیویلپمنٹ اور ایکسپورٹ پر بھی کام کر چکے ہیں جبکہ برٹش ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے ساتھ بھی چار سال کام کر چکے ہیں۔
پاکستانی اینٹر ییپرینیورزکے استفادے کیلئے جناب مرشد مسعود قاضی نے ذاتی تجربات، مشاہدات اور تجزیات زیر نظر کتاب میں یکجا کر دیئے ہیں۔ امید ہے کہ قارئین ان سے مستفید ہوں گے۔
Book Attributes | |
Pages | 192 |