- Writer: Ali Akbar Natiq
- Category: Urdu Adab
- Pages: 230
- Stock: In Stock
- Model: STP-2824
- ISBN: 978-969-662-389-2
میں نے ایک عرصہ اقبال اکادمی میں کام کیا۔ اقبال کے حوالے سے محققین اور
ناقدین کا کم و بیش تمام کام میرے سامنے ہے ۔ اُس کو دیکھتے ہوئے مَیں یہ
بات یقین کے ساتھ کہنے کی ہمت کرتا ہوں کہ پچھلے پچاس سال میں اقبال کے فن و
فکر کے متعلق ایسی جامع اور مدلل کتاب نہیں آئی۔ شعرِ اقبال کی جمالیات
کو جیسے علی اکبر ناطق نے اُس کے فکری نظام کے ارتقائی مراحل کے ساتھ منسلک
کر کے دیکھا پھر اس کتاب میں جگہ دی، کسی دوسرے نقاد کے ہاں مجھے یہ بات
نظر نہیں آئی۔ اُس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ علی اکبر ناطق خود ایک پختہ
شاعر ہونے کے علاوہ شعر کی مبادیات سے ہمہ وقت واقف ہے اور اُسے بیان کرنے
کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ اِس کے برعکس ناقدینِ اقبال کی ایک بڑی تعداد
اقبال کے اسلوبِ بیان کی اُن پیچیدگیوں سے ناواقف تھی جسے سمجھنے کے لیے
ناطق جیسے شاعر ہی کی ضرورت تھی، کیونکہ کسی شعر میں اور خاص طور پر اقبال
جیسے بڑے شاعر کے ہاں رعایتوں کے قائم کردہ نظام کو اُس کے فکری نظام سے
علاحدہ کر کے نہیں سمجھا جا سکتا۔
احمد جاوید
Book Attributes | |
Pages | 230 |