انتظار حسین کے افسانوں کا مجموعہ جو کہ انکے مجموعے “کچھوے” کے بعد شائع ہوا۔ یہ کہانیاں 1981 کے بعد تحریر کی گئیں۔ البتہ تین کہانیاں “خواب میں دھوپ”، “اجنبی پرندے” اور “حصار” اس سے پہلے کی ہیں جو کہ انتظار صاحب کسی مجموعے میں شامل کرنا پہلے بھول گئے تھے۔..
"بگولے" میں احمد ندیم قاسمی نے کسانوں کی دنیا کا مختلف جہت سے مطالعہ کیا ہے۔ اس میں اکثر افسانے محبت اور سماج، محبت اور روزگار، محبت اور حکومت کی کش مکش کے آئینہ دار ہیں۔ کس طرح سماج، روزگار اور حکومت اکثر محبت کا گلا گھونٹنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔..
یہ کتاب انتظار حسین کے چند افسانوں کا مجموعہ ہے۔سجاد باقر اس کتاب کے بارے میں لکھتے ہیں کہ آخری آدمی اس شخص کی کہانی ہے جو سبت کے دن بھی مچھلیاں پکڑتا تھا اور اپنے اس لالچ کے باعث بندر بن گیا۔ دراصل انتظار حسین ان کہانیوں میں یہ دکھا رہے ہیں کہ کیسے انسان ان منفی جذبات کو اپنا کر اپنی انسانیت کھو دی..