- Writer: Jostein Gaarder
- Category: Novels
- Pages: 672
- Stock: In Stock
- Model: STP-1515
یہ ایک انوکھا اور نادرناول ہے۔ سقراط سے سارتر تک کے نظریات کا نچوڑ، ایک ایسی گولی جو شہد اور دودھ کے مرکب سے بنائی گئی ہے۔ ایک بار پڑھنا شروع کرنے کے بعد اسے آسانی سے ایک طرف ڈال دینا آپ کے بس کی بات نہیں۔ ”سوفی کی دنیا“ 1991ء میں شائع ہوئی اور فوراً سارے یورپ میں اس کی دُھوم مچ گئی۔ 2011ء تک اس ناول کے دنیا کی انسٹھ زبانوں میں تراجم ہو چکے تھے اور اب تک اس کی چار کروڑ سے زائد کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔ مقبولیت کے اعتبار سے اس کا شمار دُنیا کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتابوں میں ہوتا ہے۔ اس ناول پر ایک فلم، بہت سارے ٹی وی سیریلز اور کمپیوٹر گیمز بن چکے ہیں۔
عالمی شہرت یافتہ کتاب Sophie's World کا اردو ترجمہ - جوسٹین گارڈر کا بہترین ناول "سوفی کی دنیا"
قیمت: 1500 روپے- ضخامت 672 صفحات | بڑا سائز | اعلی کوالٹی پیپر
سوفی ایک دن سکول سے گھر واپس آئی تو اسے اپنی ڈاک میں دو سوالات ملے: تم کون ہو؟ اور یہ دُنیا کہاں سے وجود میں آئی ہے؟ مگر اس سے پہلے کہ وہ جان پاتی، اسے ایک پُراسرار فلسفی کے ساتھ فاصلاتی تعلیم کے ایک کورس میں داخل کر دیا جاتا ہے جو سقراط سے لے کر سارتر پر محیط تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ سوفی کو ایک اور جگہ سے غیرمتوقع خطوط ملنے کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے۔ یہ ہلڈے کون ہے؟ اور اس کی ڈاک سوفی کی دنیا میں کیوں آنے لگی ہے؟
اس معمے کو حل کرنے کے لیے سوفی کو فلسفے کا استعمال کرنا ہے جو وہ سیکھ رہی ہے۔ مگر سچائی کہیں زیادہ پیچیدہ ہے جتنا کہ وہ سوچ سکتی تھی...
پڑھیے سوفی کی دُنیا اور دیکھیے سوفی کی نگاہ سے
Book Attributes | |
Pages | 672 |