- Writer: Rauf Klasra
- Category: Novels
- Pages: 176
- Stock: In Stock
- Model: STP-2109
- ISBN: 978-969-662-273-4
" سنہری آنکھوں والی لڑکی " پراسرار رومانوی ماحول میں لکھی گئی ایسی محبت کی کہانی ہے جو شک، حسد اور رقابت کے جذبات کی نذر ہو کر المناک ٹریجڈی کی شکل اختیار کر لیتی ہے ۔
پراسرار اور مسحور کن رومانوی ماحول میں لکھے گئے اس ناول کو پڑھ کرفرانس اور روسی ادیبوں کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے انیسویں صدی میں جو ادب تخلیق کیا وہ آج دو سو برس بعد بھی دنیا بھر کو اپنی گرفت میں لئے ہوئے ہے ۔ ناول کی باقاعدہ کہانی شروع کرنے سے پہلے بالزاک 1834 کے پیرس کے معاشرے کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے اس وقت کی حقیقی تصویر دکھاتا ہے ۔ ناول پڑھنے کے بعد آپ محسوس کریں گے کہ دو سو سال قبل کے فرانسیسی معاشرے کو غربت ، لالچ اور حسد جیسی جن برائیوں نے جہنم بنا رکھا تھا، ہمارا آج کا معاشرہ بھی ان برائیوں میں بہت حد تک دھنس چکا ہے-
ناول میں جہاں ایک طرف دو پیار کرنے والوں کے درمیان سخت گیر مشرقی طرز کی پابندیاں اور گھٹن والا ماحول ملتا ہے تو دوسری طرف پیرس کا حقیقی رنگ بھی نظر آتا ہے جہاں محبت کرنے والے صرف آہیں بھرنے اور ہجر کے الاو میں ہی نہیں جلتے بل کہ روح کے ساتھ ساتھ جسموں کا ملاپ بھی ہوتا ہے اور تمام تر رومانوی لذتوں سے بھر ہوتا ہے۔ جب ہنری تمام تر احتیاطیں اور تدابیر کے بعد پاکٹویا کو محبت بھرا خط لکھتا ہے تو ایسے گماں ہوتا ہے جیسے بیس پچیس سال قبل ہمارے معاشرے کی کوئی رومانوی کہانی چل رہی ہے ۔ پاکٹویا کے نام لکھا جانے والا ہنری کا خط آپ میں سے بہت سوں کو اپنے لڑکپن اور جوانی کے دنوں کی یاد ضرور دلائے گا ۔ ہنری اور پاکٹویا کے بیچ ہونے والی پہلی ملاقات اتنے پراسرار ماحول میں ہوتی ہے کہ اس ملاقات کا لطف اٹھانے کے لیے قاری بار بار ان صفحات کو پڑھنے پر مجبور ہو جاتا ہے ۔
قاری چاہتا ہے کہ پر اسرار رومانوی ماحول میں آگے بڑھنے والی اس کہانی کا انجام خوشگوار ہو لیکن ادب میں حقیقت پسندی کو فروغ دینے والا بالزاک المناک حقائق کو سامنے لانے کے لیے کہانی میں اچانک ایسا ڈرامائی موڑ لاتا ہے کہ قاری دم بخود رہ جاتا ہے ۔ ناول کا اختتام کچھ ایسا غیرمتوقع ہوتا ہے کہ ناول کو دلچسپی اوردھیان سے پڑھنے والوں کو بھی کچھ وقت سمجھ ہی نہیں آتی کہ ہوا کیا ہے ۔ سسپنس برقرار رکھنے کے لیے ناول کا اختتام بتانے سے گریز کیا جا رہا ہے لیکن اتنا ضرور کہا جا سکتا ہے کہ جہاں تاریک راہوں کے مسافر کی کہانی میں دولت و طاقت کے حصول کے لیے چارلس یوجین کی پرخلوص محبت کو ٹھکرا دیتا ہے وہیں اس ناول میں ہنری حد سے زیادہ شک، حسد اور رقابت کے جذبات کے ہاتھوں ایک ایسی پرجوش محبت کرنے والی لڑکی کی محبت سے محروم ہو جاتا ہے جو اس کے لیے سب کچھ چھوڑنے پر تیار ہوتی ہے-
Book Attributes | |
Pages | 176 |