- Writer: Orhan Pamuk
- Category: Novels
- Pages: 456
- Stock: In Stock
- Model: STP-2642
- ISBN: 978-969-9739-82-8
نوبل انعام یافتہ ناول - کہانی سولہویں صدی کے اواخر کے استنبول کے پس منظر میں بیان کی گئی
ہے۔مقتول اور قاتل، دونوں ہی فنکار ہیں اور منی ایچر بناتے ہیں۔ دیگر
کرداروں میں ایک ماہر فنکار، انشتے آفندی،قرہ نامی اُس کا مصور بھتیجا اور
اس کی بیٹی شکورے شامل ہیں۔قرہ بارہ برس قبل شکورے کی محبت میں گرفتار ہوا
تھا لیکن دونوں بہ وجوہ شادی نہ کر پائے، جس پر قرہ نے استنبول چھوڑ دیا۔
اب وہ واپس لوٹ آیا ہے جب کہ شکورے اُس کے استنبول چھوڑنے کے تین سال بعد
شادی کر چکی ہے اور اب اس کے دو بیٹے بھی ہیں۔ ناول میں سیاست اور سلطان
بھی اہم کردار ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
ناول کا مرکزی خیال نئے اور پرانے، تبدیلی اور روایت کے درمیان مقابلہ
ہے۔یہ بحث فن، اس کے مقصد اور خطرات سے متعلق ہے۔اورحان پاموک مصوری اور فن
سے، اور کیا چیز انہیں حقیقی اور مصنوعی بناتی ہے، سے متعلق بحث کرتے ہیں،
ان کا کہنا ہے کہ اصل فن اندھے پن میں مضمر ہے۔
Book Attributes | |
Pages | 456 |